کولیسٹرول ہو یا پھر ڈائیریا ۔۔۔ زیرہ کو اس چیز ملا کر پئیں اور 5 بڑے مسائل سے چھٹکارے میں مدد حاصل کریں

برصغیر پاک و ہند میں زیرہ بہت زیادہ استعمال ہونے والے مصالحوں میں شمار ہوتا ہے۔ ویسے تو زیرہ کھانے کی لذت بڑھاتا ہے مگر اس کے بہت سارے غذائی فائدے بھی ہیں خاص طور پر زیرے کا پانی بنا کر اسے بہت سی چیزوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو زیرے کے پانی کے حیرت انگیز فائدے بتائیں گے جنھیں جان کر آپ بھی ان فوائد سے فیضیاب ہونا چاہیں گے۔ زیرے کا پانی بنانے کے لئے دو گلاس پانی میں دو چائے کے چمچ زیرہ ملا کر ابال لیں اور چھان کر نتھار لیں۔ ذائقہ بڑھانے کے لئے زیرے کے پانی میں شہد بھی ملایا جاسکتا ہے جو اس کی افادیت میں بھی مذید اضافہ کردیتا ہے

1- کولیسٹرول کم کرتا ہے

Hypolipedimic نامی جز انسانی جسم سے ایسی چکنائی کو ختم کرتا ہے جو دل کونقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ زیرے کو دہی میں ملا کر کھانے سے بھی شریانوں سے کولیسٹرول کی سطح میں کمی آجاتی ہے۔

2- یادداشت بہتر کرتا ہے

زیرے کا پانی پورے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے جس کے نتیجے میں اعضاء کی رفتار تیز ہوتی ہے اور یادداشت بہتر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ زیرہ کا پانی پارکسنز کے مرض میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے

3- جلد پر بڑھاپے کے اثرات کم کرتا ہے

زیرے کا پانی پینے سے اس کے دو اینٹی آکسیڈینت عناصر آپجئین اور لیوٹولن، جلد کے صحت مند خلیات برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ جسم کو توانائی بخشتے ہیں اور جلد پر سے بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتے ہیں

4- ڈائریا کے مرض میں کمی

زمانوں پہلے زیرے کے پانی کو ڈائریا کے مریضوں کو پلایا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ چوہوں پر کی گئی تحقیق کے مطابق ایسے چوہے جو ڈائریا کا شکار تھے انھیں زیرے کا پانی دینے سے مرض کی علامات میں واضع کمی دیکھی گئی تھی

5- ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے

زیرے کو ذیابیطس کنٹرول کرنے والی دوائیوں میں باقاعدہ استعمال کیا جاتا ہے۔ زیرے کا پانی جسم میں اضافی شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے

Zeera Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Zeera Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zeera Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Mehtab  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2728 Views   |   27 Nov 2021
About the Author:

Mehtab is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Mehtab is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

کولیسٹرول ہو یا پھر ڈائیریا ۔۔۔ زیرہ کو اس چیز ملا کر پئیں اور 5 بڑے مسائل سے چھٹکارے میں مدد حاصل کریں

کولیسٹرول ہو یا پھر ڈائیریا ۔۔۔ زیرہ کو اس چیز ملا کر پئیں اور 5 بڑے مسائل سے چھٹکارے میں مدد حاصل کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کولیسٹرول ہو یا پھر ڈائیریا ۔۔۔ زیرہ کو اس چیز ملا کر پئیں اور 5 بڑے مسائل سے چھٹکارے میں مدد حاصل کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔