اس عید پر پرانے زیورات کو ہی نیا کرلیں.. بچی ہوئی چائے کی پتی سے جیولری کیسے چمکائیں؟ 5 منٹ میں کام دکھانے والا آسان طریقہ

اگر آپ جیولری پہننے کی شوقین ہیں تو یقیناً ایسی بہت سی چھوٹی موٹی چیزیں رکھی ہوں گی جن کا رنگ سیاہ پڑ چکا ہوگا۔ آج ہم آپ کو ان زیورات کو گھر میں ہی صاف کرنے کا اسان طریقہ بتارہے ہیں۔

بچی ہوئی چائے کی پتی کو پانی سے نتھار لیں اور ایک دیگچی میں ڈال دیں۔ آدھی دیگچی کو پانی سے بھر دیں اور اس میں آدھا چمچ بیکنگ سوڈا اور آدھا چمچ سرف یا لیکوئیڈ سوپ ڈالیں اور تھوڑی دیر پکا کر چھان لیں۔ اس پانی کو دو الگ الگ پیالوں میں نکال لیں۔

اب ایک پیالے میں تھوڑا سا ٹوٹھ پیسٹ ڈال کر مکس کریں جبکہ دوسرے میں آدھا چمچ ہلدی ڈال کر مکس کریں۔

اب تمام سلور والے زیورات کو ٹوٹھ پیست والے محلول میں ڈال دیں جبکہ ہلدی والے پیالے میں گولڈن زیورات ڈال دیں۔ یاد رکھیں کہ پیالوں کا پانی گرم ہونا چاہیے۔ 2 منٹ بعد زیورات کو نکال لیں۔ اگر ضرورت محسوس ہو تو ٹوٹھ پیسٹ یا ہلدی کو ٹوٹھ برش پر لگا کر زیورات کو تھوڑا سا رگڑیں اور پھر گرم پانی کے دوسرے پیالے میں ڈال کر سارا میل کچیل نکال لیں ۔

زیور صاف کرنے کا یہ طریقہ اصلی سونے اور چاندی کے زیورات پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کا مکمل طریقہ اوپر دی گئی ویڈیو میں دیکھیں۔

Zewrat Ko Chamkane Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Zewrat Ko Chamkane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zewrat Ko Chamkane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2951 Views   |   02 Apr 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

اس عید پر پرانے زیورات کو ہی نیا کرلیں.. بچی ہوئی چائے کی پتی سے جیولری کیسے چمکائیں؟ 5 منٹ میں کام دکھانے والا آسان طریقہ

اس عید پر پرانے زیورات کو ہی نیا کرلیں.. بچی ہوئی چائے کی پتی سے جیولری کیسے چمکائیں؟ 5 منٹ میں کام دکھانے والا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس عید پر پرانے زیورات کو ہی نیا کرلیں.. بچی ہوئی چائے کی پتی سے جیولری کیسے چمکائیں؟ 5 منٹ میں کام دکھانے والا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔