زیرہ استعمال کرنے کے آپ کی صحت پر 10 اثرات



زیرہ عام طور پر خشک حالت میں دستیاب ہوتا ہے زیرہ قدرتی طور پر تین رنگوں میں پایا جاتا ہے سفید ، کالا اور سنہری Amberان میں سے امبر بیج سب سے زیادہ عام ہے ۔ کالا زیرہ ، سفید زیرہ سے مختلف ہوتا ہے حالانکہ دونوں میں یکسانیت پائی جاتی ہے ۔
زیرہ جہاں کھانے پکانے کے لیے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے وہاں اس کے دیگر فوائد بھی بے شمار ہیں ۔ یہ خوشبودار مصالحہ اپنی دیگر میڈیکیٹڈ صلاحیتوں سے بھی مالامال ہے ۔ اس سے کئی فوائد کھانے کے ساتھ ساتھ بیرونی طور پر بھی ملتے ہیں ۔

زیرہ میں کیونکہ آئرن کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے اس لیے یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ،مدافعتی نظام کو قوت بڑھاتا اور اینٹی ریڈیشن کے لیے کام انجام دیتا ہے ۔ سفید زیرہ میں آئرن ، کاپر ، کیلشیم ، پوٹاشیم ، میگنیشیم ، زنگ ، سیلینیم ، میگنیز پائے جاتے ہیں ۔ کاپر خون میں سرخ خلیات بنانے میں مدددیتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں بی کامپلیکس کی بھی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جیسے کہ Thiamin، وٹامن B6، Niacinاور دوسرے اینٹی آکسیڈنٹس وٹامنز جیسے وٹامن سی ، اے ، ایف بھی موجود ہوتے ہیں جبکہ کالا زیرہ میں 100قسم کے کیمیکل کمپاؤنڈ پائے جاتے ہیں جن میں وٹامنز ، پروٹینز ، کاربوہائیڈریٹ منرلز اور فیٹی ایسڈ شامل ہیں ۔

۱۔ زیرہ میں کیونکہ وٹامن ای بھی پایا جاتا ہے اس سے جلد کی ہر قسم کی بیماری سے نجات ملتی ہے زیرہ کے استعمال سے انفیکشن اور Fungalسے بھی نجات ملتی ہے ۔نہ صرف یہ بلکہ چہرے پر ہونے والے کسی بھی قسم کے ایکنی ، ایگزیما اور دھبوں سے نجات بھی ملتی ہے ۔ زیرہ میں چونکہ فائبر بھی موجود ہوتا ہے جس سے جلد کی صفائی ممکن ہوتی ہے ۔

۲۔ چہرے پر پڑے والی جھریوں اور لائنوں کا خاتمہ بھی زیرے کے استعمال سے کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن ای پایاجاتا ہے جو صحت مند جلد کا سب سے بڑا ذریعہ سمجھا جاتا ہے زیرے میں کیونکہ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل صلاحیت پائی جاتی ہے جس سے جلد خوبصورت فریش اور جوان نظر آتی ہے ۔

۳۔ جسم پر ہونے والی کسی بھی قسم کی الرجی یا خارش کی صورت میں زیرے کو پانی میں ملا کر اُبال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس پانی سے غسل کریں ۔ ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلوے میں ہونے والی جلن کے خاتمے کے لیے ایک چائے کا چمچ زیرہ چار لیٹر پانی میں اُبال لیں اورٹھنڈا کرکے پئیں ۔

۴۔ چہرے کی جلد کو چمکدار اور خوبصورت بنانے کے لیے زیرہ کافیس پیک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے لیے ہلدی اک چمچ اور زیرہ پاؤڈر تین چمچے کو شہد اور پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں اور خشک ہونے تک چہرے پر اپلائی کریں اور پھر دھولیں ۔ اس ماسک سے آپ کی اسکن ہموار اور چمکدار ہوجائے گی ۔ اگر آپ کو چہرے پر سَن بَرن یا ایکنی کی شکایت ہے تو اس کے لیے خالص دہی کو زیرہ پاؤڈر میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں خشک ہونے کے بعد ھولیں اور دھونے کے بعد چہرے پر موئسچرائزر کا استعمال کریں۔

۵۔بالوں کی نشوونما اور نگہداشت کے لیے پروٹین ، فیٹ، پانی اور کاربوہائیڈریٹ انتہائی ضروری تصور کیے جاتے ہیں سیاہ زیرہ میں سو سے زیادہ Nutrientsاور پروٹینز پائے جاتے ہیں اس لیے کالے زیرہ کاپاؤڈر کسی بھی بہترین تیل کے ساتھ ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور اچھی طرح مسا ج کریں ۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال اپنے کھانوں میں مستقل رکھیں ۔

۶۔ اگر آپ کے بال تیزی سے گررہے ہیں اور پتلے یا باریک ہورہے ہیں تو ایسی صورت میں سیاہ زیرہ پاؤڈر اور زیتون کا تیل ہم وزن ملا کر بالوں میں لگائیں یہ تیل غُسل کرنے کے بعد لگایا جانا چاہیے ۔ ہفتہ میں تین بار اس تیل کا استعما ل بہت جلد آپ کے بالوں کا گرنا روک دے گا۔

۷۔ لمبے ، گھنے اور چمکدار بال یقیناًہر خاتوں کی خواہش ہوتی ہے ۔ اس کے لیے کالا زیرہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ کو 3/4کپ پانی میں دس منٹ تک اُبال لیں ٹھنڈ اہونے پر اسے چھان لیں اب اس پانی میں انڈے کی زردی کو اچھی طرح سے مکس کرلیں اگر آپ چاہیں تو اس میں زیتون کا تیل بھی شامل کرسکتے ہیں ۔ اس مکسچر سے بالوں میں مساج کریں اور آدھے سے ایک گھنٹہ تک بالوں میں لگا رہنے دیں پھر دھولیں ، بہترین نتائج کے لیے یہ عمل ہر ہفتہ کرسکتے ہیں ۔

۸۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے زیرہ کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے اس سے شوگر لیول کم رکھنے میں مددملتی ہے یعنی یہ خون میں شوگر کے لیول کے معیار کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

۹۔زیرہ میں کیونکہ آئرن بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جس سے انیمیا یعنی خون کی کمی کے شکار افراد کو مدد ملتی ہے ۔ یہ خون میں ہیموگلابن کی مقدار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جسم میں آکسیجن کے خلیات کی عمر کو بڑھاتا ہے زیرہ کا استعمال ہر طرح سے انسانی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے ۔

۱۰۔ زیرہ کے استعمال سے نظام ہاضمہ درست افعال سرانجا م دیتا ہے اور پیٹ سے متعلق بیماریوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

Zeera Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Zeera Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zeera Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   19001 Views   |   17 Jul 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

زیرہ استعمال کرنے کے آپ کی صحت پر 10 اثرات

زیرہ استعمال کرنے کے آپ کی صحت پر 10 اثرات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زیرہ استعمال کرنے کے آپ کی صحت پر 10 اثرات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔