نئی نسل محمد بن قاسم اور یوسف بن تاشفین کیوں نہیں؟ پاکستان کے وہ تاریخی ڈرامے، جو آج بھی مسلمانوں کا ایمان تازہ کردے

ایک وقت تھا جب ہمارے یہاں ڈرامے اس خیال کے ساتھ بنائے جاتے تھے کہ اس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی اور نوجوانوں اور بچوں کو کوئی نہ کوئی پیغام ملے گا۔ یہ وہ دور تھا جب وسائل محدود تھے کمپیوٹر گرافکس کا اتا پتہ نہ تھا مگر اچھا کام کرنے کا جنون تھا۔

پاکستان کے تاریخی ڈرامے

پاکستانی قوم اپنی تاریخ سے نہ صرف محبت کرتی ہے بلکہ ہماری نوجوان نسل ان کے بارے میں جاننے میں دلچسپی بھی رکھتی ہے اور اس بات کا ثبوت ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی پاکستان میں مقبولیت ہے۔

تاریخ گواہ ہے کہ 80 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن نے محدود وسائل کے باوجود ایسے مثالی تاریخی ڈرامے بنائے جن کے بعد ہمارے نوجوانوں کو محمد بن قاسم اور یوسف بن تاشفین جیسے نوجوانوں سے محبت ہوئی اور وہ ان جیسا بننے کی کوشش بھی کرنے لگے۔ آئیے ان ڈراموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

لبیک

سندھ کو باب السلام کہا جاتا ہے راجہ داہر کے ظلم و ستم اور اس کے بعد محمد بن قاسم کا سندھ کے مسلمانوں کی مدد کے لئے آنا ایسے واقعات تھے جو ہم اپنے نصاب میں تو پڑھتے تھے. مگر اسکرین پر ان کو دیکھ کر خون کی گردش کا تیز ہو جانا ایک خوبصورت احساس تھا۔ جس کو آج کے بچے محسوس نہیں کر سکتے۔ اس ڈرامے میں محمد بن قاسم کے کردار میں بابر علی نظر آئے اور اس ڈرامے کو بھی نسیم حجازی نے ہی لکھا تھا-

آخری چٹان

ڈرامہ آخری چٹان جو کہ 1985 میں پیش گیا گیا- یہ ڈرامہ وسط ایشیا میں چنگیز خان کے دور حکومت اور اس کے ڈھائے جانے والے مظالم پر مبنی تھا- اس ڈرامے میں چنگیز خان کا کردار ظہور احمد مرحوم نے ادا کیا تھا- جبکہ اس ڈرامے میں قاسم کے کردار میں انور اقبال مرکزی کردار میں نظر آئے- جنہوں نے ظالم چنگیز خان کے سامنے بہادری سے علم بلند کیا اور اسلامی لشکر کی نمائندگی کی. جب کہ اس ڈرامے میں طاہرہ واسطی چنگیز خان کی زوجہ کے کردار میں نظر آئيں-

شاہین

شاہین نامی یہ ڈرامہ غرناطہ اسپین میں اسلامی مملکت کے زوال کے اسباب کی کہانی کو بیان کرتا ہے۔ یہ ڈرامہ جو کہ نسیم حجازی کا تحریر کردہ تھا اس میں مرکزی کردار ایک مجاہد بدر بن مغیرہ کا تھا- جن کے کردار کو مرحوم اداکار اسماعیل شاہ ن ادا کیا تھا۔ اسی کی دہائی میں پیش کیے جانے والے اس ڈرامے میں بدر بن مغیرہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے والے ایک بہادر اور جری مجاہد تھے- جنہوں نے اپنے لشکر کی مدد سے ہر ہر موقع پر عیسائی حکومتوں کی سازشوں کا مقابلہ کیا-

آج کے دور میں ایسے ڈرامے بننا ممکن ہے؟

اگر وسائل کی بات کی جائے تو بلکل ممکن ہے لیکن ریسرچ پر بہت محنت کرنی پڑے گی، جو کہ شاید ہمارے ڈرامہ نگار کرنا نہیں چاہتے۔۔ اسلیئے دیکھنے میں تو ایسا ہی لگتا ہے کہ اب شاید ہی اسطرح کے ڈرامے ہمارے یہاں بن ہائیں۔

Pakistani Old Dramas

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pakistani Old Dramas and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pakistani Old Dramas to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1788 Views   |   18 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نئی نسل محمد بن قاسم اور یوسف بن تاشفین کیوں نہیں؟ پاکستان کے وہ تاریخی ڈرامے، جو آج بھی مسلمانوں کا ایمان تازہ کردے

نئی نسل محمد بن قاسم اور یوسف بن تاشفین کیوں نہیں؟ پاکستان کے وہ تاریخی ڈرامے، جو آج بھی مسلمانوں کا ایمان تازہ کردے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نئی نسل محمد بن قاسم اور یوسف بن تاشفین کیوں نہیں؟ پاکستان کے وہ تاریخی ڈرامے، جو آج بھی مسلمانوں کا ایمان تازہ کردے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔