سرد اور خشک موسم میں خارش ایک بار شروع ہو جائے تو رُکتی ہی نہیں ۔۔ مگر یہ گھریلو نسخے منٹوں میں خارش دور کر سکتے ہیں

سرد اور خشک موسم میں جہاں ہم نزلہ کھانسی اور زکام کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں وہیں جسم میں خارش بھی ہمارے لئے مصیبت بنی ہوئی ہوتی ہے، جس سے فوری نجات پانے کے لئے کھجانے کے علاوہ اور کوئی حل نظر نہیں آتا۔
لیکن خارش ہونے پر کھجانا اس کا حل نہیں بلکہ اس سے تو خارش مزید بڑھ جاتی ہے اور اس جلد میں سے خون آنے لگتا ہے اس کے علاوہ کھجانے کے نشانات بھی پڑ جاتے ہیں، تاہم سرد اور خشک موسم میں خارش کی وجہ جلد کا خشک ہونا ہے اس لئے اگر جلد سے خشکی اور روکھے پن کو ختم کر دیا جائے تو خارش سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔
یہاں ہم آپ کو خارش یا کھجلی سے نجات کے لئے کچھ گھریلو ٹوٹکے بتانے جا رہے ہیں، تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔

خارش دور کرنے کے لئے گھریلو نسخے

• ناریل کا تیل

ماہرین کے مطابق خارش کی کوئی بھی وجہ ہو ناریل کا تیل اس سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، خارش کی صورت میں متاثرہ جگہ یا پھر پورے جسم پر ناریل کے تیل کی مالش کریں اور خشک موسم میں روزانہ نہانے کے بعد لازمی جسم پر ناریل کا تیل لگائیں اس سے آپ خارش جیسے مسئلوں سے محفوظ رہیں گے۔

• پیٹرولیم جیلی

سردی کے موسم میں خارش ہونا ایک عام بات ہے یہ کسی بھی وجہ سے ہو سکتی ہے اکثر دھول مٹی جلد کی خشکی یا پھر کمبل وغیرہ سے الرجی کے باعث بھی خارش کا مسئلہ ہوتا ہے ایسے میں سب سے آسان حل یہی ہے کہ آپ اپنی جلد کو چکنا رکھیں اور اس کے لئے پیٹرولیم جیلی سے بہتر کچھ نہیں ہے، تو جب کبھی خارش ہو یا جلد خشک ہو تو پیٹرولیم جیلی لگائیں اس سے آرام آئے گا۔

• امرت دھارا

امرت دھارا ایک طرح کی جڑی بوٹی ہے، سردیوں میں اگر موزے پہننے سے کمبل سے یا کسی بھی چیز سے الرجی ہو جائے اور بے تحاشہ خارش ہو تو فوری ناریل کے تیل میں امرت دھارا ملائیں اور اسے اچھی طرح مکس کر کے خارش والے متاثرہ حصے پر لگائیں اس سے فوری طور پر خارش دور ہو گی اور الرجی میں کمی آئے گی۔

• میٹھا سوڈا

اگر خشک موسم کی وجہ سے ہاتھوں کمر ٹانگوں یا جسم کے کسی حصے پر بھی خارش ہو رہی ہو تو 3 چوتھائی میٹھے سوڈے میں ایک چوتھائی پانی شامل کر کے متاثرہ حصے پر اس کا پیسٹ بنا کر لگا لیں اس سے بھی خارش دور ہو جائے گی۔

• تلسی کے پتے

تلسی کے پتوں میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں، اگر جسم میں خارش ہو تو متاثرہ حصے پر تلسی کے پتے دھو کر مل لیں یا پیسٹ بنا کر لگا لیں اس سے بھی خارش دور ہوگی۔

• نیم کے پتے

نیم میں قدرت نے بےشمار فوائد رکھے ہیں اگر آپ نیم کو پتوں کو گرم پانی میں پکا کر اس پانی سے نہا لیں تو جسم سے تمام جراثیم اور خارش ختم ہو جائے گی، اس کے علاوہ سردی کے موسم میں جلد کو نرم و ملائم اور چکنا رکھنا بھی ضروری ہے کیونکہ نمی نہ ہونے کی وجہ سے جلد پر خارش ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ اپنی جلد کو ہائیڈریٹ رکھیں۔

Kharish Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kharish Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kharish Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4935 Views   |   22 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

سرد اور خشک موسم میں خارش ایک بار شروع ہو جائے تو رُکتی ہی نہیں ۔۔ مگر یہ گھریلو نسخے منٹوں میں خارش دور کر سکتے ہیں

سرد اور خشک موسم میں خارش ایک بار شروع ہو جائے تو رُکتی ہی نہیں ۔۔ مگر یہ گھریلو نسخے منٹوں میں خارش دور کر سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سرد اور خشک موسم میں خارش ایک بار شروع ہو جائے تو رُکتی ہی نہیں ۔۔ مگر یہ گھریلو نسخے منٹوں میں خارش دور کر سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔