کیا آپ بھی گرم گرم نہاری یا پائے میں لیموں نچوڑ کر کھاتے ہیں؟ تو رک جائیے! گرم کھانوں میں لیموں کیوں شامل نہیں کرنا چاہیے

لیموں دیسی کھانوں میں ایک اہم جزو ہے۔ وزن کم کرنے سے لے کر کھانے کا ذائقہ بڑھانے تک ہر چیز میں لیموں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لیموں کے بغیر سلاد اور چاٹ میں ذائقہ کی کمی محسوس ہوتی ہے۔خاص کر گرم گرم نہاری یا پائے کا لطف تو لیموں کے بغیر اتا ہی نہیں ہے۔ لیموں میں بہت سے وٹامنز ہوتے ہیں۔ لہٰذا لیموں منہ کا ذائقہ بڑھانے کا کام کرتا ہے۔

اس میں وٹامن سی، وٹامن بی 6، وٹامن اے، وٹامن ای ہوتا ہے۔ ماہرین صحت کی رائے ہے کہ لیموں کا رس گرم چیزوں پر نہیں نچوڑنا چاہیے۔ گرم کھانے یا گرم مشروبات میں لیموں کا رس شامل کرنا صحت کے لیے اچھا نہیں ہے۔

کسی ڈش کو پکاتے وقت اسے مزیدار بنانے کے لیے لیموں کا رس ملایا جاتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ لیموں ڈالنے سے اس کا ذائقہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ لیکن اس لیموں کی وجہ سے گرم کھانے میں وٹامن سی شامل کرنے سے وٹامن سی کی غذائیت کم ہوجاتی ہے۔

وٹامن سی گرمی کے لیے بہت حساس ہے، اس لیے یہ صحت کے لیے کچھ اور مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ وٹامن سی کے غذائی اجزاء گرمائش سے ختم ہوجاتے ہیں کیونکہ وٹامن سی میں ایسکوربک ایسڈ ہوتا ہے۔ زیادہ درجہ حرارت کے سامنے آنے پر وہ تیزی سے تنزلی اور اپنی تاثیر کھو دیتے ہیں۔

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1220 Views   |   21 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کیا آپ بھی گرم گرم نہاری یا پائے میں لیموں نچوڑ کر کھاتے ہیں؟ تو رک جائیے! گرم کھانوں میں لیموں کیوں شامل نہیں کرنا چاہیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کیا آپ بھی گرم گرم نہاری یا پائے میں لیموں نچوڑ کر کھاتے ہیں؟ تو رک جائیے! گرم کھانوں میں لیموں کیوں شامل نہیں کرنا چاہیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.