کیا آپ افطار کے فوراً بعد سگریٹ پیتے ہیں؟ جانیں ایسا کرنا آپ کو کن خطرناک جسمانی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے

پاکستان میں ایک بہت بڑا طبقہ سگریٹ نوشی کا عادی ہے، ان میں کچھ لوگ کم پیتے ہیں تو کچھ چین اسموکر ہوتے ہیں یعنی جو ایک کے بعد ایک سگریٹ پیتے ہیں۔ اب جیسے کہ رمضان المبارک آگیا ہے اس میں یہ لوگ افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینے باہر نکل جاتے ہیں کیونکہ ان کی نظر میں یہ ان کے دماغ کو سکون بخشتی ہے اور سارے دن کی تھکن ہلکی ہوجاتی ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں سکون دینے کے بدلے میں یہ کسطرح آپ کی صحت چھین لیتی ہے؟ آئیے جانتے ہیں

حال ہی میں، ترکی میں گیرسن یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر قاغان قولان نے خبردار کیا ہے کہ، رمضان المبارک میں افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی کرنے سے دل کے مرض کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر قولان نے کہا کہ، جو لوگ افطار کے فوری بعد سگریٹ پیتے ہیں انہیں جسمانی جھٹکوں اور ہاتھ پاوں میں کپکپاہٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کے علاوہ انہیں چکر بھی آتے ہیں۔ پورے دن کے بعد سگریٹ پینے سے جسم کا تمام مدافعتی نظام درہم برہم ہوجاتا ہے جبکہ تھوڑے وقفے سے سگریٹ پینے پر ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان میں سگریٹ نوشی سے خون کی شریانوں کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے جو باقی سال بھر پہنچے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔

رمضان المبارک میں سیگریٹ چھوڑی جاسکتی ہے؟

بعض طبی تحقیقوں سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان میں دل سے متعلق امراض کے سبب اموات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اسی سلسلے میں سگریٹ نوشی بھی اچانک موت کا سبب بن سکتی ہے۔ ڈاکٹر قولان نے بتایا

انہوں نے زور دیا کہ رمضان کے مہینے سے فائدہ اٹھا کر سگریٹ نوشی ترک کرنے کا آغاز کیا جاسکتا ہے، کیونکہ جب آپ پورا دن اسکے بغیر رہ سکتے ہو تو آگے بھی بنا پیئے رہنا مشکل نہیں ہے۔ اسلیئے جتنا جلدی ہو سکے اس عادت سے پیچھا چھڑوائیں اور مختلف بیماریوں سے بچیں۔

Iftar Ke Baad Sigrate Noshi

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Iftar Ke Baad Sigrate Noshi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Iftar Ke Baad Sigrate Noshi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2355 Views   |   27 Mar 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ افطار کے فوراً بعد سگریٹ پیتے ہیں؟ جانیں ایسا کرنا آپ کو کن خطرناک جسمانی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے

کیا آپ افطار کے فوراً بعد سگریٹ پیتے ہیں؟ جانیں ایسا کرنا آپ کو کن خطرناک جسمانی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ افطار کے فوراً بعد سگریٹ پیتے ہیں؟ جانیں ایسا کرنا آپ کو کن خطرناک جسمانی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔