ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیئے ۔۔ متھیرا کے بیان پر طوبیٰ انور نے سخت جواب دے دیا، دونوں کے درمیان کیا تکرار ہوئی؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور آج سے کچھ روز پہلے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کو انٹرویو دیا جس میں انہوں ذاتی زندگی اور ڈراموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

ساتھ ہی اداکارہ نے خواتین کے ساتھ پیش آنے والے ظلم و بربریت سے بھرے واقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے خود کا موازنہ نور مقدم سے کیا جس پر متھیرا نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

دونوں شوبز شخصیات کے درمیان لفظی تکرار سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

طوبیٰ انور نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب نور مقدم والا واقعہ سامنے آیا تھا تو اس وقت میں بھی اپنی زندگی کے تکلیف دہ لمحات سے گزر رہی تھی، حالانکہ میں نور مقدم سے کبھی نہیں ملی لیکن میں وہ سب کچھ محسوس کرسکتی ہوں جوکہ نور کے ساتھ ہوا کیونکہ نور نے جن چیزوں کا سامنا کیا میں بھی اپنی زندگی میں وہ تمام چیزیں برداشت کر چکی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں تمام چیزیں یوں کھل کر بتا نہیں سکتی لیکن ہماری سوسائٹی میں صرف قصوروار مظلوم کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے۔ اب متھیرا کو طوبٰی انور کا نور مقدم کے ساتھ موازنہ درست بات نہ لگی جس پر انہوں نے انسٹاگرام پر تفصیلی پوسٹ شئیر کی۔

پروگرام میزبان نے طوبیٰ انور کے خیالات پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عامر بھائی نے طوبیٰ کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے میں مدد کی، اس لیے صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے طوبیٰ انور کو اس طرح کے انٹرویو دینا بند کرنے چاہئیں اور اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ عامر بھائی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

متھیرا نے طوبیٰ انور کو کہا کہ مرحوم کی عزت کرنا سیکھیں کیونکہ وہ دنیا سے جا چکے ہیں اور انہیں معاف کر دینا ہی بہتر ہے جس پر طوبیٰ انور غصے میں آگئیں اور انہوں نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب دیا کہ میں نے متھیرا کو اپنی باتوں کی وضاحت دینے کے لیے فون بھی کیا لیکن اُنہوں نے میرا فون نہیں اٹھایا۔

اُنہوں نے کہا کہ متھیرا کو مجھ پر تنقید کرنے سے پہلے مکمل انٹرویو دیکھنا چاہیے اور دوسروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ انٹرویو کے دوران دیے گئے میرے بیان کے ترجمے میں اس کی صحیح تشریح نہیں کی گئی۔

Zati Zindagi Mein Mudakhilat

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zati Zindagi Mein Mudakhilat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zati Zindagi Mein Mudakhilat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2554 Views   |   30 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیئے ۔۔ متھیرا کے بیان پر طوبیٰ انور نے سخت جواب دے دیا، دونوں کے درمیان کیا تکرار ہوئی؟

ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیئے ۔۔ متھیرا کے بیان پر طوبیٰ انور نے سخت جواب دے دیا، دونوں کے درمیان کیا تکرار ہوئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیئے ۔۔ متھیرا کے بیان پر طوبیٰ انور نے سخت جواب دے دیا، دونوں کے درمیان کیا تکرار ہوئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔