دل کی صحت کے لیے چند مفید غذائیں

دنیا بھر میں اموات کی چند بڑی وجوہات میں عارضہ دل ایک بڑی وجہ ہے۔ خون کی شریانوں میں مسائل پیدا ہونے کی بنیادی وجوہات میں ناقص غذا، تمباکو نوشی اور جسمانی سرگرمیوں سے دوری شامل ہیں اور یہی امراض قلب کا سبب بنتے ہیں۔ جبکہ ہائی بلڈ پریشر، انفیکشن وغیرہ بھی یہ خطرہ بڑھاتے ہیں۔ تاہم صحت مند طرز زندگی اور اِن غذاؤں کے استعمال سے خود کو امراض قلب سے دور رکھ سکتے ہیں۔

دلیہ:
دلیہ کا روزمرہ استعمال نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کافی حد تک کمی لانے میں مدد دیتا ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
دلیہ بنانے کا طریقہ جاننے کے لیے ابھی تصویر پر کلک کریں:

سبزپتوں والی سبزیاں (پالک، ساگ)
پالک ساگ کو ہفتے میں دو بار لازمی خوراک کا حصہ بنائیں کیونکہ پالک، ساگ دل کو زیادہ صحت مند بناتی ہیں، ان میں موجود کیروٹین اینٹی آکسیڈنٹ کا کام کرکے جسم کو نقصان دہ مرکبات سے بچاتے ہیں۔
پالک بنانے کا طریقہ جاننے کے لیے ابھی تصویر پر کلک کریں:

ٹماٹر:
ٹماٹروں میں دل کے لیے فائدہ مند پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ جبکہ یہ اینٹی آکسڈنٹ لائیکوپین کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ نقصان دہ کولیسٹرول سے نجات میں مدد دے سکتا ہے۔ جس سے خون کی شریانیں کشادہ رہتی ہیں اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ آپ ٹماٹر بصورت مزیدار چٹنی بنا کر بھی کھاسکتے ہیں۔
ٹماٹر کی چٹنی بنانے کا طریقہ جاننے کے لیے ابھی تصویر پر کلک کریں

Dil Ki Sehat Ke Liye Mufeed Ghiza

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Dil Ki Sehat Ke Liye Mufeed Ghiza and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dil Ki Sehat Ke Liye Mufeed Ghiza to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   5502 Views   |   21 Mar 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

دل کی صحت کے لیے چند مفید غذائیں

دل کی صحت کے لیے چند مفید غذائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دل کی صحت کے لیے چند مفید غذائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔