Gajar - Husan Ke Alamat Aur Sehatmand Zindagi ke Liye

گاجر ! حسن کی علامت اور صحت مند زندگی کے لئے
گاجر کا تعلق اس نباتاتی خاندان سے ہے جسے Umbelliferaeکہتے ہیں اور اس میں اجمود اور کرفس (Celery/parsnip)جیسی سبزیاں بھی شامل ہیں ۔ گاجر کے حوالے سے ایک انکشاف یہ ہے کہ اسے سبزی کے طورپر کھانا تو بہت بعد میں شروع کیا گیا، پہلے اسے مختلف امراض کے علاج میں بطور جڑی بوٹی استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اس سبزی میں جہاں شفائی خصوصیات ہیں ، وہیں غذائی ضرورتیں پوری کرنے کی خوبیاں بھی قدرت نے اس میں رکھی ہیں ۔ انسان غذاء میں وٹامن Aکی ایک صورت بیٹا کیروٹین کے حصول کا یہ بہترین ذریعہ ہے ۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ جسم کو کینسر سے محفوظ رکھتا ہے ۔ گاجر میں وٹامنز A,B,Cاور ان کے علاوہ معدنیات ، فاسفورس ، پوٹاشیم اور کیلشیم بھی پائی جاتی ہیں ۔ چینی معالجین اپنے ان مریضوں کو جن کا جگر اچھی طرح کام نہ کررہا ہو ، گاجر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔

خصوصیات :
گاجر توانائی بخش ہے ، جسمانی آلائشوں کو باہر نکالتا ہے ۔ اس میں شامل کیلشیم جلد، بال اور ہڈیوں کو صحت مند رکھتا ہے ، بصارت اس کے استعمال سے بہتر رہتی ہے ، سانس کی تکالیف کے علاج میں مفید ہے ، جلدی امراض میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے ، غدود کی خرابیوں سے جو بیماریاں ہوتی ہیں ، ان کی صحت یابی میں مددگار ہوتا ہے ۔ اگر کچی گاجر روز کھائی جائے یا اس کا جوس پیا جائے تو ایام کی بے قاعدگی ٹھیک ہوسکتی ہے ۔ گاجر میں دافع سوزش اورجراثیم کش خصوصیات بھی ہوتی ہے ۔

استعمالات :
ذہنی دباؤ اور تھکاوٹ اُتر جاتی ہے ۔
بیماری کے بعد گاجر کے جوس سے جسم میں نئی توانائی بھرتی ہے ۔
جلد نکھارنے کے لئے چہرے پر گاجر کا ماسک بھی لگایا جاسکتا ہے ۔
بیماری کے بعد گاجر کے جوس سے جسم میں نئی توانائی آجاتی ہے ۔
شیر خوراون کو اگر دست لگیں تو گاجر کو سوپ پلانا روایتی گھریلو علاج ہے ۔
انفیکشن کا امکان گھٹ جاتا ہے اور زخم کے جلد ٹھیک ہونے کی اُمید ہوتی ہے ۔
اس سے آنتیں پر سکون ہوتی ہیں اور جراثیم کی افزائش کی رفتا سست ہوجاتی ہے ۔
کچی گاجر کا تازہ جوس روزانہ پینے سے جسم تواناہوتا ہے اور جسم سے فاسد مادوں کا اخراج آسان ہوجاتا ہے ۔
گاجر کا موسم ختم ہونے سے پہلے اسے خشک کرکے اس کا سفوف بنالیں ، بعد میں اس پاؤڈر کو پانی میں گھول کر توانائی کی بحالی ، انفیکشن کے علاج، غدود کے مسائل ، سردرد اور جوڑوں کی تکالیف دور کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

احتیاط :
بہت زیادہ گاجر کھانے سے ممکن ہے کہ جلد کی رنگت عارضی طور پر پیلی ہوجائے ۔
گاجر کے بیج اعصاب کے لئے ٹانک کا درجہ رکھتے ہیں لیکن حاملہ خواتین اس سے گریز کریں کیونکہ اسقاط کا خطرہ ہوسکتا ہے ۔

Gajar - Husan Ke Alamat Aur Sehatmand Zindagi ke Liye | Carrots help to keep your skin healthy and vibrant. Carrots are high in beta carotene, an antioxidant that is transformed to vitamin A inside the body. It helps to repair skin tissue and protects against the sun's harsh rays. You may enjoy carrot with different recipes especially during winter season people love to enjoy gajar ka halwa aur carrot halwa, however it’s up to you how you want to use it. So eat carrot and make yourself beautiful read more in urdu and share with your friend.

By KFoods  |   In Beauty and Skin Care  |   3 Comments   |   24811 Views   |   23 Nov 2019
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

ASSALAM E ALIKUM muja ap sa sawal karna ha ka muja kayo ayse totak ka batay jis sa mara bal lambay ho jay aur ghana bhi jaldi jawab diya ga plzzzzzzzz

  • nagienjalal, karachi
  • May 10, 2015

freckles k liye koi totka btaen .... Plz Plz

  • uroojkanwal, umerkot
  • Jan 12, 2015

Kfoods ka Latest Article Prha Real Gajar Husan Ke Alamat Aur Sehatmand Zindagi ke liye behtreen cheez ha Kfoods apne viewers k liye zabardast Latest Article share krte hain

  • asma, Lahore
  • Jan 06, 2015

Read Blog about Gajar - Husan Ke Alamat Aur Sehatmand Zindagi ke Liye and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Gajar - Husan Ke Alamat Aur Sehatmand Zindagi ke Liye) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.