اللّٰہ مجھے وہاں لے جائے جہاں کوئی نہ ہو۔۔ سارہ عمیر نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے علیحدگی کی کیا وجہ بتائی؟

Sarah Omair Announces Her Divorce

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سارہ عمیر نے کم عمری میں ہی شہرت حاصل کرلی تھی۔ پی ٹی وی کے ڈرامے تھوڑا سا آسمان سے 2008 میں اداکاری کا آغاز کیا اور پھر مقبول ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ سارہ نے اے آر وائی کے ریئلٹی شو دیسی کڑیاں کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ 2014 میں شادی کے بعد شوبز سے دور ہوگئیں۔ معروف ہدایتکار محسن طلعت سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سارہ دو بیٹوں کی ماں بنیں، مگر وقت نے ایک نیا موڑ لے لیا۔

حالیہ دنوں میں سارہ عمیر ایک طویل وقفے کے بعد ریئلٹی شو تماشہ 4 کا حصہ بنیں اور ایلیمینیشن کے بعد دی بزمیں میزبان حسن چوہدری کے ساتھ کھل کر بات کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل فیصلے پر روشنی ڈالی اور پہلی بار طلاق کے بارے میں پردہ اٹھایا۔

سارہ نے دل کی بات کرتے ہوئے کہا، "میں نے تماشا جوائن اسی لیے کیا تھا کہ مجھے سب کچھ چھوڑ کر تھوڑی دیر کا سکون چاہیے تھا۔ میرا اور محسن کا تعلق ایک ہی فیلڈ سے ہے، اس لیے ہم اکثر ایک دوسرے کے سامنے آ جاتے ہیں۔ اب سب کو بتا دینا چاہیے کہ میری طلاق ہو چکی ہے، چند ماہ پہلے ہی یہ فیصلہ ہوا۔ اس دوران میں ذہنی دباؤ اور کئی رکاوٹوں کا شکار رہی۔ ایک سنگل پیرنٹ ہونے کا سفر آسان نہیں ہوتا۔ تماشا میرے لیے ایک پناہ گاہ ثابت ہوا جہاں نہ فون تھا نہ میل جول، نہ ہی کسی قسم کی دنیاوی مصروفیت۔ میں نے دعا کی تھی کہ اللہ مجھے ایسی جگہ لے جائے جہاں سگنلز تک نہ ہوں، اور یہ خواہش پوری ہوگئی۔ وہاں جا کر میں نے سکون کے چند لمحے گزارے۔ جب شو کے لیے پرومو ریکارڈ کروا رہی تھی تو دل ہی دل میں سوچا کہ زندگی کے اتنے امتحان دے چکی ہوں، یہ شو تو میرے لیے کھیل کے برابر ہے۔ مقابلوں کے دوران جب باقی شرکا کو لڑتے دیکھتی تو ان کے جھگڑے مجھے بچگانہ لگتے تھے۔"

سارہ عمیر کی یہ بےباک گفتگو نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے حیران کن تھی بلکہ اس نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ مشکلات کے باوجود عورت اگر چاہے تو ہر آزمائش کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتی ہے۔

Sarah Omair Announces Her Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sarah Omair Announces Her Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sarah Omair Announces Her Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   75 Views   |   15 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 September 2025)

اللّٰہ مجھے وہاں لے جائے جہاں کوئی نہ ہو۔۔ سارہ عمیر نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے علیحدگی کی کیا وجہ بتائی؟

اللّٰہ مجھے وہاں لے جائے جہاں کوئی نہ ہو۔۔ سارہ عمیر نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے علیحدگی کی کیا وجہ بتائی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اللّٰہ مجھے وہاں لے جائے جہاں کوئی نہ ہو۔۔ سارہ عمیر نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے علیحدگی کی کیا وجہ بتائی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts