کشمش کا چھوٹا سا دانہ روزانہ کھانا آپ کے جسم میں کتنی بڑی تبدیلیاں لاتا ہے؟

انگور ہر ایک کا پسندیدہ پھل ہے اور اس کی بیل گھروں میں بھی باآسانی لگائی جا سکتی ہے- انگور بھی کئی طرح کے ہوتے ہیں کچھ چھوٹے اور کچھ بڑے ،کچھ سبز رنگ کے اور کچھ جامنی رنگ کے ہوتے ہیں- انگور اپنے ذائقے اور رنگت کے لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں ان کا ذائقہ ترش شیریں ہوتا ہے-

انگور کو اگر خشک کر لیا جائے تو اس سے کشمش تیار ہو جاتی ہے کشمش بھی دو طرح کی ہوتی ہے ایک سبز اور دوسری براؤن ہوتی ہے- لیکن طبی لحاظ سے سبز کشمش کو بہتر سمجھا جاتا ہے کشمش میں بھی انگور والے ہی طبی فوائد پائے جاتے ہیں-

کشمش میں وٹامن بی،فولاد،کیلشیم،فاسفورس،پوٹاشیم،پروٹین اور وٹامن سی کے علاوہ گلوکوز بھی پایا جاتا ہے- سردیوں میں اس کا استعمال مختلف کھانوں میں شامل کر کے کیا جاتا ہے اس کے علاوہ دوسرے میوہ جات کے ساتھ ملا کر بھی بڑیت شوق سے کھایا جاتا ہے-

یقیناً کشمش ایک خوش ذائقہ اور صحت بخش میوہ ہے اس کا مزاج گرم ترین ہوتا ہے اس لیے گرم مزاج کے حامل افراد اس کا استعمال کم کریں- کشمش اور منقہ میں فرق ہوتا ہے- کشمش چھوٹی جبکہ ،منقہ بڑے سائز میں ہوتا ہے- کشمش کو چھوٹے انگور سے تیار کیا جاتا ہے اور منقہ کو بڑے انگور سے تیار کیا جاتا ہے- طبی لحاظ سے دونوں کی بہت اہمیت ہے منقہ کو دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس کے فوائد میں اضافہ ہو جاتا ہے-

کشمش کو بھی دودھ کے ساتھ استعمال میں لایا جا سکتا ہے اس سے آپ کی جلد چمکدار اور توانا رہتی ہے اور آپ کے چہرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کا سبب بنتی ہے۔

٭ کشمش خون کی کمی کو دور کرتی ہے اس کے علاوہ خون کو صاف کرنے میں مددگار ہے-
٭کشمش قبض کا خاتمہ کرتی ہے۔
٭ کشمش کے استعمال سے جسم طاقت ور ہو جاتا ہے-
٭کشمش بیماریوں کے خلاف مزاحمت رکھتی ہے-
٭لاغر، کمزور اور کم وزن والے خواتین و حضرات کشمش کا استعمال ضرور کریں-
٭کشمش دل کے لئے بھی مفید ہوتی ہے-
٭کشمش زود ہضم ہے اور ہاضمے کو بہتر بناتی ہے-
٭کشمش دماغ کی صلاحیتوں کو بہتر کرتی ہے-
٭کشمش بچوں اور بڑوں کی ہڈیوں اور دانتوں میں فائدہ مند ہے-
٭کشمش وزن بڑھانے والوں کے لئے مفید میوہ ہے-
٭کشمش جسمانی کمزوری میں تو مفید ہے لیکن اس کے ساتھ یہ اعصابی کمزوری کو بھی دور کرتی ہے-
٭کشمش بھوک کو بڑھاتی ہے-
٭کشمش کھانسی سے نجات دلاتی ہے-
٭کشمش یرقان کے مرض میں مفید ہوتی ہے-
٭کشمش خواتین کے ماہانہ ایام کی تکالیف کو رفع کرتی ہے-
٭کشمش کا استعمال مرگی کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے-
٭کشمش جوڑوں کے دردوں میں بھی مفید ہے-
٭جن کی بال گر رہے ہوں ان کے لئے بھی کشمش مفید ہوتی ہے-
٭دمہ کے مریضوں کے لئے بھی اس میں فوائد ہیں-
٭کشمش پیشاب آور میوہ ہے-
٭کشمش جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں مددگار ہے-
٭کشمش کے استعمال سے چہرے کے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں-
٭کشمش کھانے سے چہرہ خوبصورت اور دلکش ہو جاتا ہے۔

By Sameer  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2384 Views   |   10 Jan 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کشمش کا چھوٹا سا دانہ روزانہ کھانا آپ کے جسم میں کتنی بڑی تبدیلیاں لاتا ہے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کشمش کا چھوٹا سا دانہ روزانہ کھانا آپ کے جسم میں کتنی بڑی تبدیلیاں لاتا ہے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.