چھوٹا بھائی پیدا ہوا تو ماں کو کام چھوڑنا پڑا ۔۔ والد سے علیحدگی کے بعد شاہد کپور اور انکی والدہ نے کیا کچھ جھیلا؟

بھارتی اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں فلمی دنیا میں آنے سے قبل پیش آنے والے مشکل دنوں کا انکشاف کیا۔

شاہد نے اس وقت کو یاد کیا جب وہ کرائے کے مکان میں اپنی والدہ نیلما عظیم کے ساتھ رہا کرتے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ انکی خود داری انھیں والد سے بات کی اجازت نہیں دیتی تھی

انٹرویو میں انہوں نے کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ، مجھ میں خوداری اور خود پر اتنا بھروسہ تھا کہ کبھی اپنے والد پنکج کپور سے مدد نہیں مانگی۔

اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے شاہد نے کہا کہ، میں صرف 3 سال کا تھا جب والدین میں علیحدگی ہوئی اور میں اپنی ماں کے ساتھ چلا گیا اور ہم کرائے کے گھر میں رہنے لگے، میری والدہ کام کرتی تھیں اور ساتھ میری پرورش بھی۔

پھر جب میں 14 سال کا ہوا تو انہوں نے دوسری شادی کرلی اور اس سے میرا ایک بھائی ایشان پیدا ہوا۔ چونکہ اسے سنبھالنے والا کوئی نہ تھا اسلیئے ماں نے اسکی دیکھ بھال کے لیئے کام چھوڑ دیا جس کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا ہوا۔

شاہد بتاتے ہیں کہ، میں چھوٹی عمر سے ہی کام تلاش کرنے لگا، ایسا نہیں تھا کہ والدہ ایک فون کرتیں اور مجھے کوئی ملازمت مل جاتی۔ کیونکہ وہ خود دوبارہ سے کسی کام کی تلاش میں تھیں جو کہ ملنا اتنا آسان نہیں تھا۔

والد کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، میں والد سے زیادہ تو نہیں تھا لیکن وہ پھر بھی ہمیشہ میری رہنمائی اور مدد کے لیئے حاضر رہتے تھے مگر میں خود سے کچھ کرنا چاہتا تھا اور میں نے کیا۔

1999 میں شاہد نے سبھاش گھائی کی فلم تال میں بطور ڈانسر کام کیا، اور اسکے بعد 2003 میں اپنی پہلی فلم عشق وشق باقاعدہ فلمی کرئیر کا آغاز کیا ۔

Shahid Kapoor Talks About His Early Life Struggle

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shahid Kapoor Talks About His Early Life Struggle and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shahid Kapoor Talks About His Early Life Struggle to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   250 Views   |   03 Dec 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

چھوٹا بھائی پیدا ہوا تو ماں کو کام چھوڑنا پڑا ۔۔ والد سے علیحدگی کے بعد شاہد کپور اور انکی والدہ نے کیا کچھ جھیلا؟

چھوٹا بھائی پیدا ہوا تو ماں کو کام چھوڑنا پڑا ۔۔ والد سے علیحدگی کے بعد شاہد کپور اور انکی والدہ نے کیا کچھ جھیلا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چھوٹا بھائی پیدا ہوا تو ماں کو کام چھوڑنا پڑا ۔۔ والد سے علیحدگی کے بعد شاہد کپور اور انکی والدہ نے کیا کچھ جھیلا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔