پہلی بیویی کے انتقال کے بعد 4 سال اکیلا رہا پھر پوتے، پوتیوں نے شادی کروا دی ۔۔ کئی بچوں کے دادا کی دوسری شادی کی کہانی، دیکھیے

مجھے تو لگتا ہے کہ کسی دوسری دنیا میں آ گیا ہوں۔ یہ الفاظ تھے کئی بچوں کے نانا اور دادا کے ۔ جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ پوتے، پوتیوں نے مل کر اپنے دادا کی شادی کروا دی۔

یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی شوبز اور صحافت کا جانا مانا نام شکیل زاہد صاحب ہیں ۔ یہ کہتے ہیں کہ میری اہلیہ کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد میں 3 سے 4 سال اس غم میں رہا، بچے کہتے بھی تھے کہ آپ شادی کر لیں پر میں ان کی بات نہیں مانتا تھا۔

پر پھر ایک دن میں نے انہیں فیس بک پر دیکھا تو یہ اچھی لگیں کیونکہ یہ لکھاری، ریڈیو آر ۔جے اور اداکاری کا بھی شوق رکھتی تھیں تو میں نے انہیں دوستی کی درخواست فیس بک پر بھیج دی اور یوں کچھ دنوں بعد ہماری کام کے حوالے سے بات چیت ہونے لگی یہی نہیں 3 ماہ بعد میں نے انہیں شادی کیلئے کہا تو یہ مان گئیں۔

اس کے بعد ہم نے اپنے بچوں سے بات کی تو وہ بھی خوش ہوئے اور ڈھول ڈھمکے کے ساتھ ہماری شادی ہوئی جس میں ملک کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔خوبصورت جیون ساتھی ملنے پر شکیل صاحب کہتے ہیں کہ یہ سب اللہ پاک کا کرنا ہے ۔جو آج ہم ایک ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ میری اہلیہ کا میرے بچوں کے ساتھ اب زیادہ پیار و خلوص ہے۔

یہاں آخر میں یہ بھی بتاتے چلیں کہ شادی کی ہر رسم ہوئی جس میں دونوں کسی شہزادے اور شہزادی سے کم نہیں لگ رہے تھے۔ رشتےداروں نے نوٹ نچھاور کیے اور بچے نئی والدہ کے ساتھ اس خوشی کے موقعے پر تصاویر کھینچواتے رہے۔

Bachon Ne Shadi Kara Di

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bachon Ne Shadi Kara Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ne Shadi Kara Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   5260 Views   |   06 Dec 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پہلی بیویی کے انتقال کے بعد 4 سال اکیلا رہا پھر پوتے، پوتیوں نے شادی کروا دی ۔۔ کئی بچوں کے دادا کی دوسری شادی کی کہانی، دیکھیے

پہلی بیویی کے انتقال کے بعد 4 سال اکیلا رہا پھر پوتے، پوتیوں نے شادی کروا دی ۔۔ کئی بچوں کے دادا کی دوسری شادی کی کہانی، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلی بیویی کے انتقال کے بعد 4 سال اکیلا رہا پھر پوتے، پوتیوں نے شادی کروا دی ۔۔ کئی بچوں کے دادا کی دوسری شادی کی کہانی، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔