ٹی وی دیکھتے ہوئے اکثر لوگ پاپ کارن کھاتے ہیں مگر پاپ کارن کھانے کے آپ کی صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں جانیں اور پھر جتنا دل چاہے اتنا کھائیں

بچے ہوں یا بڑے جہاں پاپ کارن نظر آئے فوری اسے خرید لیتے ہیں اکثر تو لوگ گھر میں انہیں بنا کر کھاتے ہیں، یہ سب ہی پسندیدہ چیز ہے لوگ گھروں میں ٹی وی دیکھتے ہوئے اور باہر سینما گھروں میں بھی اس فلم کے دوران اس کا استعمال عام ہے، اکثر خواتین اور مرد بے وقت کی بھوک مٹانے کے لئے پاپ کارن کھانا ہی پسند کرتے ہیں۔
لیکن پاپ کارن میں کتنی غذائیت ہے اور اس کا استعمال صحت کے لئے کیسا ہے یہ بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں، ایسے لوگ جو اس میں موجود غذائیت کے بارے میں نہیں جاتے انہیں آج ہم بتائیں گے کہ ان چھوٹے چھوٹے مکئی کے دانوں میں صحت کے کتنے راز چھپے ہیں۔

پاپ کارن کے صحت پر اثرات:

• پاپ کارن کا اسعتمال بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے، پاپ کارن میں موجود فائبر آپ کے جسم میں بلڈ شوگر اور انسولین کو لیول پر رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں

• پاپ کارن میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اس لئے پاپ کارن کا استعمال فائبر کی مدد سے کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرتا ہے، پاپ کارن کے استعمال سے دل کے امراض اور اسٹروک وغیرہ سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

• پاپ کارن اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، پاپ کارن میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہمیں دل کے امراض، بڑھتی عمر کے اثرات جیسے ڈیمینشیا، الزائمر، نظر کی کمزوری، بالوں کا جھڑنا وغیرہ سے دور رکھتے ہیں۔

• پاپ کارن میں فیٹی ایسڈ اور چینی نہیں ہوتی ساتھ ہی اس میں کیلوریز بھی بہت کم ہوتی ہیں اس میں موجود فائبر بھوک کا احساس کم کرتا ہے، اس لئے پاپ کارن کھانے سے وزن نہیں بڑھتا بلکہ کم ہوتا ہے۔

• مکئی یعنی پاپ کارن میں فائبر کے علاوہ منرلز، کمپلیکس کاربوہائڈریٹس، بی کمپلیکس وٹامن اور وٹامن ای بھی بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں، جو کہ آپ کے نظام ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں۔

• پاپ کارن کا استعمال جسم کے خلیوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا خاتمہ کرتا ہے، پاپ کارن میں پولی فینول نامی اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے، یہی وہ اینٹی اکسیڈنٹ ہے جو کہ دانتوں میں پھنس جاتا ہے اور آپ اسے نکالنے کے لیے پریشان رہتے ہیں، یہی سخت حصہ پولی فینول اور فائبر کا سب سے بڑا ذریعہ ہے

Popcorn Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Popcorn Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Popcorn Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4263 Views   |   26 Apr 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ٹی وی دیکھتے ہوئے اکثر لوگ پاپ کارن کھاتے ہیں مگر پاپ کارن کھانے کے آپ کی صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں جانیں اور پھر جتنا دل چاہے اتنا کھائیں

ٹی وی دیکھتے ہوئے اکثر لوگ پاپ کارن کھاتے ہیں مگر پاپ کارن کھانے کے آپ کی صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں جانیں اور پھر جتنا دل چاہے اتنا کھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹی وی دیکھتے ہوئے اکثر لوگ پاپ کارن کھاتے ہیں مگر پاپ کارن کھانے کے آپ کی صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں جانیں اور پھر جتنا دل چاہے اتنا کھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔