میتھی دانہ کو ایک گلاس پانی میں بھگودیں اور پھر پی لیں۔۔ میتھی دانہ کے پانی کے 5 کرشماتی فوائد جو کریں آپ کی بھی بڑی مشکل آسان

متعدد صدیوں سے میتھی دانہ کو بطور غذا اور دیگر فوائد کے حصول کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کے ذریعے صحت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ میتھی دانہ کے استعمال سے انسان کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے جس کے نتیجے میں موسم سرما میں پیش آنے والی بیماریوں سمیت سرطان جیسے مہلک مرض سے بچاؤ میں بھی مدد ملتی ہے۔
بیشتر افراد میتھی دانہ کی افادیت سے لاعلم ہوتے ہیں اور گھروں میں میتھی دانہ کونظر انداز کر دیا جاتا ہے لیکن آج دنیا بھر کے ماہرین میتھی دانہ کے فوائد پر حیران ہیں اور اس کے پانی کے ایسے فوائد بتارہے ہیں جس کے بعد آپ آج سے ہی میتھی خرید کر گھر لے آئی گے اور اس قدرتی شے کے فوائد حاصل کریں گے۔

میتھی دانہ کے پانی کے فوائد

میتھی دانے کا پانی اگر آپ اپنے بالوں میں لگالیں تو یہ بالوں کی روٹھی ہوئی رونق اور چمک کو واپس لے آئے گا اور خشکی و سکری سے لے کر گنج پن کے خاتمے میں بھی آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

شوگر کے مرض میں اگر روزانہ کی بنیادپر میتھی کے پانی کا نہار منہ پانی پیا جائے تو کولیسٹرول سمیت شوگر بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
کولیسٹرول سے لڑنے والے افراد کے لیے بھی میتھی دانوں کا پانی بہت مفید ہے، یہاں تک کہ بھیگی ہوئی میتھی کے دانے بھی کولیسٹرول کو کم کرنے میں بڑی مدد کرسکتے ہیں۔
میتھی کا پانی آپ کی جِلد کے لیے بھی انتہائ کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
قبض ہو تو اس کا پانی آپ پی لیں اس سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوجاتا ہے۔
میتھی کا استعمال گردوں کی پتھریوں کے علاج کے مفید ہے، میتھی دانہ گردوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔

*میتھی دانے کا پانی بنانے کا طریقہ:

ایک اسٹیل کے پتیلے میں میتھی کے دانے ڈالیں اور اُنہیں ہلکی آنچ پر اچھی طرح بھون لیں۔
اس کے بعد اب ایک بلینڈر میں میتھی دانوں کو شامل کر کے اس کا باریک پاؤڈر بنالیں۔
ایک گلاس گرم پانی میں 1 چمچ میتھی پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں۔
کچھ منٹوں میں میتھی دانے کا پانی تیار ہیں، اب اس کو پی کر صحت کے فوائد حاصل کریں۔

Methi Dana Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Methi Dana Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Methi Dana Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9530 Views   |   11 Jun 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

میتھی دانہ کو ایک گلاس پانی میں بھگودیں اور پھر پی لیں۔۔ میتھی دانہ کے پانی کے 5 کرشماتی فوائد جو کریں آپ کی بھی بڑی مشکل آسان

میتھی دانہ کو ایک گلاس پانی میں بھگودیں اور پھر پی لیں۔۔ میتھی دانہ کے پانی کے 5 کرشماتی فوائد جو کریں آپ کی بھی بڑی مشکل آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میتھی دانہ کو ایک گلاس پانی میں بھگودیں اور پھر پی لیں۔۔ میتھی دانہ کے پانی کے 5 کرشماتی فوائد جو کریں آپ کی بھی بڑی مشکل آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔