اداکارہ شگفتہ اعجاز کھانا بناتے وقت اس کا ذائقہ بڑھانے کے لئے کیا استعمال کرتی ہیں؟ لذیذ کھانے کا راز بتا دیا

کھانا بنانے کی شوقین ہر عورت ہوتی ہے چاہے وہ کوئی عام ہاوس وائف ہو یا کوئی اداکارہ۔ اس بات کا اندازہ آپ اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بنائے گئے کھانوں اور ان کی یوٹیوب ویڈیوز سے لگا سکتے ہیں۔ کیونکہ مشرقی گھرانوں میں کھانے کی ذائقہ عورت کے ہاتھوں سے ہی لگایا جاتا ہے۔ آج کل پاکستانی کھانوں سے زیادہ چائنیز کھانوں کو ترجیح دی جا رہی ہے، لیکن ان کھانوں کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ ان میں سبزیوں کا استعمال زیادہ ہوتا ہے جس سے وہ بچے جو کھانے میں سبزیوں کو پسند نہیں کرتے وہ چائنیز کے نام پر لازمی کھا لیتے ہیں۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز بتاتی ہیں کہ: '' سبزیوں میں ڈھیر سارے وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں جو بچے عام طور پر تو کھانا پسند نہیں کرتے ہیں، اس لئے آپ بھی ان چکن چاؤمن یا دوسرے چائنیز کھانوں میں ڈال کر کھلادیں، ایسے ذائقہ بھی تبدیل ہو جاتا ہے اور ضروری وٹامنز بھی استعمال کرلئے جاتے ہیں۔ ''

شگفتہ اعجاز کھانا کیسے بناتی ہیں؟

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے چکن چاؤمن کی ریسیپی بتاتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے مکمل تفصیلی ریسیپی بتائی ہے، آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں کہ شگفتہ اعجاز اپنے گھر میں کیسے چکن چاؤمن بناتی ہیں:

ریسیپی:

٭ سب سے پہلے گاجر، شملہ مرچ، بند گوبھی، لہسن، ہری پیاز، ہری مرچ اور ٹماٹر دھو کر باریک کاٹ لیں۔ ہری مرچ چاہیں تو نہ کاٹیں اس کو بیچ میں سے کٹ لگادیں۔
٭ چکن کا گوشت بون لیس اپنی ضرورت کے مطابق دھو کر اچھی طرح خشک کرلیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کروالیں۔
٭ اس کے بعد ایک بڑا پتیلا لیں، اس میں ایک سے ڈیڑھ کپ جتنا آئل ڈال کر اچھی طرح گرم کرلیں۔
٭ اب سب سے پہلے کٹا ہوا لہسن آئل میں ڈال کر براؤن کرلیں۔
٭ پھر اس میں چکن، کالی مرچ، سرکہ، چکن چلی ساس، 2 چکن کیوبز ڈال کر اچھی طرح بھون لیں کہ یہ گولڈن ہو جائے۔
٭ جب چکن گولڈن ہو جائے تو اس میں سب سے پہلے گاجریں ڈالیئے اور اس وقت تک بھونیں جب تک کہ گاجر گل جائے، چونکہ گاجر باقی سبزیوں کے مقابلے میں دیر سے گلتی ہے اس لئے اس کو سب سے پہلے ڈالیئے۔
٭ پھر شملہ مرچ ڈال کر 5 سے 7 منٹ چمچ چلائیں اور اس کے بعد ہری پیاز اور ہری مرچ ڈال دیں۔
٭ جب یہ گلنے پر آئیں تو اس میں بند گوبھی ڈال کر 10 منٹ تک چمچ چلائیں۔

اسپیگھٹی :

٭ ایک پتیلے میں پانچ کپ پانی اور چار چمچ آئل ڈال، دو چمچ نمک اور تین لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح اُبالیں۔
٭ پھر اس میں اسپیگھٹی ڈال کر چمچ چلاتی رہیں تاکہ یہ آپس میں چپکیں نا۔
٭ یہاں دھیان رکھیں کہ آپ پتیلا بڑا لیں تاکہ اسپیگھٹی آپس میں ملے نہ اور زیادہ جگہ میں کھل کر آسانی سے ابل جائے۔
٭ اب ابلی ہوئی اسپیگھٹی کو چکن والے پتیلے میں ڈال دیں اور اچھی طرح چمچ سے مکس کرلیں۔
٭ اس وقت آپ چکھ لیں کہ نمک، مرچ یا مصالحہ کم تو نہیں، اگر کسی چیز میں کمی لگ رہی ہو تو شامل کریں، کیونکہ عموماً چکن کے مصالحے میں تو سب کچھ برابر ہوتا ہے لیکن اسپیگھٹی یا نوڈلز ڈلنے کے بعد ذائقہ کم ہو جاتا ہے۔
٭ لیجیئے آپ کے ذائقہ دار چکن چاؤمن بن کر تیار ہیں، اب ان کو سروو کیجیئے۔

Shaguta Ejaz Khana Kese Banati Hain

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Shaguta Ejaz Khana Kese Banati Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shaguta Ejaz Khana Kese Banati Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2647 Views   |   17 Mar 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

اداکارہ شگفتہ اعجاز کھانا بناتے وقت اس کا ذائقہ بڑھانے کے لئے کیا استعمال کرتی ہیں؟ لذیذ کھانے کا راز بتا دیا

اداکارہ شگفتہ اعجاز کھانا بناتے وقت اس کا ذائقہ بڑھانے کے لئے کیا استعمال کرتی ہیں؟ لذیذ کھانے کا راز بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اداکارہ شگفتہ اعجاز کھانا بناتے وقت اس کا ذائقہ بڑھانے کے لئے کیا استعمال کرتی ہیں؟ لذیذ کھانے کا راز بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔