2 دنوں میں آٹھ زندگیاں ختم ہوگئیں۔۔ قرآن اٹھا کر کہتا ہوں گوشت کھانا چھوڑ دیا لیکن بجلی کے بل پھر بھی نہیں دے سکے! ظفر عباس شہریوں کا حال بتاتے ہوئے پھٹ پڑے

“ارے بھائی یہ زمیندار نہیں ہیں، جدی پشتی رئیس نہیں ہیں ان کا دادا بھی نوکری کرتا تھا پھر باپ اور اب بیٹا بھی۔ پڑھ لکھ کر لڑے 60 ہزار کی نوکری کرتے ہیں اور گھر کا خرچ ڈیڑھ لاکھ ہے جس میں تنخواہ کے برابر بجلی کا بل ہے۔ غریب تو پھر تنگ آ کر خودکشی نہ کرے تو کیا کرے حکومت بس اس بات کا جواب دے دے“

یہ کہنا ہے معروف سماجی کارکن ظفر عباس کا جو جے ڈے سی فاؤنڈیشن چلا کر لاکھوں غریب شہریوں کی امداد کرتے ہیں۔ اپنی حالیہ ویڈیو میں ظفر عباس ملک بھر کے شہریوں کے حالات اور مہنگائی دیکھ کر حکومت پر برس پڑے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ظفر عباس ایک ساتھی کے ساتھ بیٹھے ہیں جن کا بل 36 ہزار آیا ہے۔ ظفر عباس کہتے ہیں کہ یہ صاحب تیسری منزل کے گھر میں رہتے ہیں جس کا کرایہ 27 ہزار ہے جبکہ بجلی کا بل 36 ہزار ہے۔ انھوں نے شادی،موت،بیماری، یہاں تک کہ گوشت کھانا چھوڑ دیا لیکن پھر بھی بجلی کا بل ادا نہیں کرسکتے۔ یہاں تک کہ ظفر عباس نے ان سے یہ بھی تصدیق کروائی کہ وہ ان باتوں کو ثابت کرنے کے لئے قرآن اٹھا سکتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ ہاں یہ تمام باتیں بالکل سچ ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں ظفر عباس حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ وہ جواب دیں ایک عام مڈل کلاس آدمی روٹی کھائے یا گھر کا کرایہ دے یا پھر بجلی کا بل دے؟ انھوں نے حکومت سے گزارش کی کہ غریب اور مڈل کلاس طبقے کو گرانٹ یا کوئی سہولت دی جائے جن سے وہ بھی ضروری اخراجات پورے نہ کرپانے کی وجہ سے موت کو گلے لگانے پر مجبور نہ ہوجائیں۔

Zafar Abbas Bijli Ka Bill Dekh Kar Hukoomat Par Baras Paray

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zafar Abbas Bijli Ka Bill Dekh Kar Hukoomat Par Baras Paray and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zafar Abbas Bijli Ka Bill Dekh Kar Hukoomat Par Baras Paray to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   7975 Views   |   30 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 May 2024)

2 دنوں میں آٹھ زندگیاں ختم ہوگئیں۔۔ قرآن اٹھا کر کہتا ہوں گوشت کھانا چھوڑ دیا لیکن بجلی کے بل پھر بھی نہیں دے سکے! ظفر عباس شہریوں کا حال بتاتے ہوئے پھٹ پڑے

2 دنوں میں آٹھ زندگیاں ختم ہوگئیں۔۔ قرآن اٹھا کر کہتا ہوں گوشت کھانا چھوڑ دیا لیکن بجلی کے بل پھر بھی نہیں دے سکے! ظفر عباس شہریوں کا حال بتاتے ہوئے پھٹ پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 2 دنوں میں آٹھ زندگیاں ختم ہوگئیں۔۔ قرآن اٹھا کر کہتا ہوں گوشت کھانا چھوڑ دیا لیکن بجلی کے بل پھر بھی نہیں دے سکے! ظفر عباس شہریوں کا حال بتاتے ہوئے پھٹ پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔