سینے کی جکڑن، گلا خراب، نزلے کا توڑ ۔۔ جادوئی چائے کی ایک پیالی کے اتنے فائدے، جانیں اس کو بنانے کی آسان ترکیب

ملک بھر میں اچانک بدلتے ہوئے موسم اور بارشوں کے باعث جہاں دیگر بیماریوں نے جنم لیا وہیں نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی نے خوب زور پکڑ رکھا ہے۔ ہر گھر میں بچے ہوں یا بڑے ان بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ لیکن ہم بتانے جا رہے ہیں آپ کو ایک ایسی چائے جو نہ صرف وائرل انفیکشنز کو ختم کرنے میں آپ کی مدد دے گی بلکہ آپ کا مدافعتی نظام بھی مضبوط بنائے گی تاکہ آپ دیگر جراثیموں سے بچ سکیں۔

جادوئی چائے بنانے کے لئے اجزاء:

٭ ایک سے دو دارچینی،
٭ ایک چمچ ثابت دھنیا،
٭ ایک سے دو ٹکڑے ادرک،
٭ ایک سے دو لونگ،
٭ ایک چمچ سونف،
٭ ایک چمچ زیرہ،
٭ آدھا چمچ ملیٹھی۔

بنانے کا طریقہ:

٭ ڈیڑھ کپ پانی میں ایک سے دو دارچینی، ایک چمچ ثابت دھنیا، ایک سے دو ٹکڑے ادرک،ایک سے دو لونگ، ایک چمچ سونف،ایک چمچ زیرہ، آدھا چمچ ملیٹھی ڈال کر اچھی طرح پکنے دیں، جوش آنے پر ہلکی آنچ کریں اور 2 سے 3 منٹ بعد اس چائے کو چھلنی کی مدد سے چھان لیں۔ اب اس کو پیش کردیں۔

فائدہ کیوں؟

٭ اس میں شامل دارچینی اور دیگر تمام اجزاء اینٹی بائیوٹنٹس کے طور پر کام کرتے ہیں اور سونف اینٹی فنگل بھی ہے جو جسم سے نکلنے والے اضآفی غدود یا پانی جو نزلے کی صورت میں بہتا ہے اسے بلغم کے ذریعے نکال باہر کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جبکہ ملیٹھی گلے کی خراش کو دور کرنے اور جسم میں بیکٹریا کے جرثوموں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

کب پینا چاہیے؟

اس چائے کو آپ دن میں کسی بھی وقت پی سکتے ہیں، لیکن دن میں 1 یا 2 مرتبہ سے زیادہ استعمال نہ کریں۔

ہاضمہ:

٭ اس چائے کو پینے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ کھانا جلد ہضم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے، لہٰذا رات کے وقت اس چائے کو پینے سے دن بھر کی تمام تر غذا بھی ہضم ہو جائے گی اور نیند بھی اچھی آئے گی۔

Seeny Ki Jakran Door Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Seeny Ki Jakran Door Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Seeny Ki Jakran Door Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3364 Views   |   07 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سینے کی جکڑن، گلا خراب، نزلے کا توڑ ۔۔ جادوئی چائے کی ایک پیالی کے اتنے فائدے، جانیں اس کو بنانے کی آسان ترکیب

سینے کی جکڑن، گلا خراب، نزلے کا توڑ ۔۔ جادوئی چائے کی ایک پیالی کے اتنے فائدے، جانیں اس کو بنانے کی آسان ترکیب ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سینے کی جکڑن، گلا خراب، نزلے کا توڑ ۔۔ جادوئی چائے کی ایک پیالی کے اتنے فائدے، جانیں اس کو بنانے کی آسان ترکیب سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔