معدہ، مثانہ اور گردے کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بتھوے کا ساگ انتہائی مفید ! لیکن کیسے؟

Bathua Saag Benefits

سردی کے موسم میں مختلف اقسام کے ساگ ہر گھر میں پکائے اور کھائے جاتے ہیں، لیکن یہ ساگ بذاتِ خود کس قدر فائدے مند ہیں یہ کم ہی لوگ جانتے ہیں، آج ہم سرسوں کے ساگ کی نہیں بلکہ ایک اور بہت ذائقہ دار بتھوے کے ساگ کا ذکر کر رہے ہیں جو دکھنے میں تو جنگلی پتوں کی طرح ہوتا ہے، لیکن اس کا ذائقہ بہت لذیذ ہوتا ہے۔ یہ ہر گرم ملک میں پایا جاتا ہے، ایشیائی ممالک میں تو باتھوے کا ساگ پکا کر کھایا جاتا ہے یا کھانے کے دیگر آئٹمز میں ڈلتا ہے لیکن دنیا بھر میں اس کے بیجوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے بیج بھی بہت فائدے مند ہیں یہ ہر دوائی میں ڈالا جاتا یے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ باتھو زود ہضم اور قبض کشا ہے، حرارت جگر اور گرم بخاروں میں اس کا شمار خصوصیات سے بھر پور ہے بشرطیکہ بطور سالن میں استعمال کیا جائے۔ اگر دن میں 4 یا 5 مرتبہ بتھوا کے پتوں کا رس برص (کوڑھ) کے سفید داغوں پر لگایا جائے یا پتوں کو داغوں پر مل دیا جائے تو چالیس روز کے اندر داغ ختم ہوجائیں گے۔

بتھوا کا ساگ مثانہ کی پتھری کو توڑتا ہے جس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ 5 تولے بتھوا کے پتے کوٹ کر دیں، دس توے پانی ملا کر پینے سے مفید ثابت ہوتا ہے اور گردہ کا درد فوری بند ہو جاتا ہے۔ گردہ یا مثانہ کی پتھری کو فورا خارج کر دیتا ہے، بتھوا کے رس میں نمک ملا کر پلانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں، اس کا ساگ کھلاتے رہنے سے بواسیر دور ہو جاتی ہے، بتھوا کے رس میں مصری ملا کر پینے سے پیشاپ کی کمی دور ہو جاتی ہے، اس کا ساگ تلی اور دیگر بیماریوں میں نہایت مفید ہے۔

بتھوا کے خاص فوائد:۔

*قطرہ قطرہ پیشاب آنے کی صورت میں بتھوا اُبال کر اس کا جوشاندہ پیا جائے تو گردے اور پتے کی پتھری خود بہ خود نکل جاتی ہے۔

*بتھوا میں حیاتین الف،ب اورج(وٹامن اے،بی اور سی)کثرت سے پائے جاتے ہیں۔

*بتھوا قبض کشا سبزی ہے۔

* بتھوا خون صاف کرنے کے ساتھ جسمانی طاقت بھی بحال کرتا ہے۔

*پھیپھڑوں اور دق کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال انتہائی فائدہ مند ہے۔

*بتھوا کا استعمال پیٹ کے کیڑے بھی مارتا ہے۔

* بتھوا کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جو کیچوؤں خارج کرنے کے لیے کھلایا جاتا ہے۔

Bathua Saag Benefits

Bathua Saag Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bathua Saag Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bathua Saag Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3712 Views   |   06 Dec 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

معدہ، مثانہ اور گردے کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بتھوے کا ساگ انتہائی مفید ! لیکن کیسے؟

معدہ، مثانہ اور گردے کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بتھوے کا ساگ انتہائی مفید ! لیکن کیسے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ معدہ، مثانہ اور گردے کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بتھوے کا ساگ انتہائی مفید ! لیکن کیسے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔