سلائی مشین میں سرسوں کا تیل کیوں ڈالنا چاہیے؟ روزمرہ استعمال ہونے والی مشین کی کچھ ایسی ٹپس جو کپڑے سلائی میں آپ کی بھی مدد کریں

سلائی مشین تقریباً ہر گھر میں ہوتی ہے چاہے کوئی بہت زیادہ کپڑے سیتا ہو یا چھوٹا موٹا کام کرے لیکن مشین ضرور رکھتے ہیں کیونکہ اکثر کوئی نہ کوئی کام پڑ ہی جاتا ہے، کبھی کہیں سے سلائی ادھڑ جاتی ہے تو کبھی کپڑوں کی فٹنگ وغیرہ کرنے میں کام ہی آتی ہے۔ روزمرہ استعمال اس کو کریں یا نہ کریں یہ خراب ضرور ہوتی ہے، کبھی یہ جام ہو جاتی ہے تو کبھی اس کی سلائی صحیح نہیں ہوتی۔ آج بتاتے ہیں آپ کو سلائی مشین کے چند چھوٹے مسئلوں کا آسان حل۔۔

٭ سرسوں کا تیل:

سلائی مشین میں سرسوں کا تیل ہر ہفتے میں ایک مرتبہ ڈال کر چھوڑ دیں۔ اس کے تمام سوراخوں اور اندر کے تمام پرزوں میں سرسوں کا تیل ڈالنے سے سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ سرسوں کا تیل سب سے اچھا LUBRICANT ثابت ہوتا ہے جس سے پرزوں میں رگڑ بھی پیدا ہوتی ہے اور کہیں اگر کچرا اٹک جائے تو وہ پھسلن کی وجہ سے ایک سے دو مرتبہ میں خود بخود باہر نکل آتا ہے۔ اکثر سلائی مشین دھاگہ بہت توڑتی ہے جس کی وجہ کھردرا پن یا رگڑ نہ کھانا ہی ہوتا ہے، اس لیے سرسوں کا تیل آپ کی بڑی مدد کرسکتا ہے۔

٭ مشین کا تیل:

مشین کا تیل بھی آپ مشین کے پرزوں اور سوراخوں میں لگا کر رکھیں۔ لیکن سردی کے موسم میں چونکہ مشین کے تیل کی چپکن کم ہو جاتی ہے اس لیے مشین کے تیل کے ساتھ سرسوں کا تیل بھی استعمال کریں۔

٭ سوئی پر زنگ لگ گیا:

زیادہ استعمال نہ کرنے یا ایک ہی سوئی کا لمبے عرصے تک استعمال کرنے سے اس میں زنگ بھی لگ جاتا ہے، اگر آپ کی سوئیوں میں بھی زنگ لگ گی اہے تو سرسوں کا تیل لگا کر چھوڑ دیں، یہ زندگ بھی صاف ہو جائے گا اور سوئی سے سلائی بھی اچھی ہوگی۔

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2716 Views   |   22 Oct 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 01 October 2023)

سلائی مشین میں سرسوں کا تیل کیوں ڈالنا چاہیے؟ روزمرہ استعمال ہونے والی مشین کی کچھ ایسی ٹپس جو کپڑے سلائی میں آپ کی بھی مدد کریں

سلائی مشین میں سرسوں کا تیل کیوں ڈالنا چاہیے؟ روزمرہ استعمال ہونے والی مشین کی کچھ ایسی ٹپس جو کپڑے سلائی میں آپ کی بھی مدد کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سلائی مشین میں سرسوں کا تیل کیوں ڈالنا چاہیے؟ روزمرہ استعمال ہونے والی مشین کی کچھ ایسی ٹپس جو کپڑے سلائی میں آپ کی بھی مدد کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔