غصے کو خوشی میں کیسے بدلیں؟ ڈاکٹر بتول نے غصے میں پگلا جانے والوں کے لئے زبردست ٹوٹکا بتا دیا

Dr Batool Ne Bataya Ghussa Kam Karne Ka Tarika

اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان ہمیشہ کی طرح آج بھی ناظرین کے لیے معلومات، تفریح اور مفید ٹپس لے کر آیا۔ میزبان ندا یاسر نے اس بار صحت اور تندرستی کے ماہرین ڈاکٹر بلقیس، ڈاکٹر بتول اور ڈاکٹر سدرہ کو مدعو کیا، جنہوں نے عام گھریلو مسائل جیسے درد، غصہ اور ذہنی دباؤ کے لیے قدرتی حل بتائے۔

ماہرین کے ان نسخوں نے نہ صرف شو کو دلچسپ بنا دیا بلکہ دیکھنے والوں کو عملی اور فطری مشورے بھی فراہم کیے۔

ڈاکٹر بتول کا نیا نظریہ — غصہ کھا جاؤ:

ڈاکٹر بتول نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ایک نیا تصور سامنے آیا ہے کہ اپنا غصہ کھا جاؤ۔ ان کے مطابق غصہ اور دباؤ میں فرق سمجھنا ضروری ہے۔ غصہ دراصل دباؤ کی ایک شکل ہے۔

انہوں نے حدیث نبویؐ کا بھی حوالہ دیا کہ غصہ کم کرنے کے لیے انسان کو اپنی حالت بدلنی چاہیے، اگر کھڑا ہو تو بیٹھ جائے، بیٹھا ہو تو کھڑا ہو جائے یا پانی پی لے۔

ڈاکٹر بتول نے کہا کہ غصے کے وقت خوشی دینے والے ہارمون کم ہو جاتے ہیں، اس لیے دباؤ کو مت بڑھاؤ بلکہ کھا جاؤ، یعنی پانی پیو، پھل کھاؤ جیسے امرود، سیب یا کیلا، تھوڑا سا لیموں یا نمک لگا کر۔ یہ جسم میں خوشی کے ہارمون بڑھاتے ہیں۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب میں کبھی اپنے بیٹے پر غصہ کرتی ہوں، بعد میں فوراً پچھتاوا ہوتا ہے۔ اسی لیے کہتی ہوں کہ غصہ کھاؤ، دل ہلکا کرو اور کیلا کھاؤ، خوش رہو۔

مائیگرین ختم کرنے کا ٹھنڈا حل

ڈاکٹر بتول نے مائیگرین اور دانت کے درد کے لیے برف کو بہترین علاج قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ برف کے ٹکڑے کانوں کے پیچھے لگانے سے سر درد میں فوری آرام ملتا ہے جبکہ دانت کے درد میں بھی فائدہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاری درد کش ادویات چھوڑیں اور قدرتی علاج آزمائیں۔

Dr Batool Ne Bataya Ghussa Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dr Batool Ne Bataya Ghussa Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Batool Ne Bataya Ghussa Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2306 Views   |   24 Oct 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 October 2025)

غصے کو خوشی میں کیسے بدلیں؟ ڈاکٹر بتول نے غصے میں پگلا جانے والوں کے لئے زبردست ٹوٹکا بتا دیا

غصے کو خوشی میں کیسے بدلیں؟ ڈاکٹر بتول نے غصے میں پگلا جانے والوں کے لئے زبردست ٹوٹکا بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ غصے کو خوشی میں کیسے بدلیں؟ ڈاکٹر بتول نے غصے میں پگلا جانے والوں کے لئے زبردست ٹوٹکا بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts