اُس نے مجھے چھوڑا تھا میں نے نہیں، میرے ماں باپ کب تک۔۔۔ دوسری شادی کرنے پر کرن اشفاق کا تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دے دیا

Kiran Ashfaq Ne Sarfeen Ko Karara Jawab De Diya

اداکارعمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے دوسری شادی کی جس پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ وہیں دوسری جانب کرن اشفاق بھی تنقید پر خاموش نہ رہ سکیں اور انہیں کرارا جواب دیا۔

کرن اشفاق پی پی پی رہنما اور وکیل حمزہ علی چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، جس کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

کرن کی پہلی شادی کی ناکامی کے ایک سال بعد اچانک دوسری شادی کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو جہاں حیرت میں مبتلا کیا وہیں بہت سے صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کچھ نے تنقید بھی کی۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ان کے نکاح کی خوبصورت تقریب کی وائرل تصاویر و ویڈیوز پر عمران اشرف سے علیحدگی اختیار کرنے کی وجہ سے کچھ ناراض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ اتنی جلدی تو ہم بریک اپ کے بعد خود کو سنبھال نہیں پاتے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ عمران اشرف زیادہ اچھا تھا، اسے کیوں چھوڑا تھا؟

تاہم کرن اشفاق نے بھی فوراً ہی ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان کی تنقید کا کرارا جواب دے کر خاموش کروا دیا۔

کرن اشفاق نے صارف کے کمنٹ پر جواب دے کر لکھا کہ آپ کا مطلب ہے کہ میں بیٹھی رہتی؟ میرے والدین مجھے تنہا دیکھ کر روتے اور پریشان رہتے؟ کیا میں شادی نہ کرتی بس کسی کی طلاق کے نام پر بیٹھی رہتی؟

انہوں نے ایک اور صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران اشرف سے طلاق لی نہیں تھی بلکہ عمران اشرف نے طلاق دی تھی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے بہتر انسان سے نوازا ہے۔

Kiran Ashfaq Ne Sarfeen Ko Karara Jawab De Diya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kiran Ashfaq Ne Sarfeen Ko Karara Jawab De Diya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kiran Ashfaq Ne Sarfeen Ko Karara Jawab De Diya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2232 Views   |   04 Dec 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اُس نے مجھے چھوڑا تھا میں نے نہیں، میرے ماں باپ کب تک۔۔۔ دوسری شادی کرنے پر کرن اشفاق کا تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دے دیا

اُس نے مجھے چھوڑا تھا میں نے نہیں، میرے ماں باپ کب تک۔۔۔ دوسری شادی کرنے پر کرن اشفاق کا تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دے دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اُس نے مجھے چھوڑا تھا میں نے نہیں، میرے ماں باپ کب تک۔۔۔ دوسری شادی کرنے پر کرن اشفاق کا تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دے دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔