نہ میری آنکھیں نیلی ہیں نہ بیوی کی لیکن۔۔ کپل شرما کے بیٹے کی آںکھیں کس پر چلی گئیں؟ دلچسپ کہانی

"جب میں اپنے بیٹے تریشان کی آنکھوں کو دیکھتا ہوں، تو ایسا لگتا ہے جیسے دادا جی ہی دوڑ رہے ہیں،" کپل شرما نے جذباتی انداز میں انکشاف کیا، "میرے اور گنی کی آنکھوں کا رنگ تو بالکل عام ہے، مگر تریشان کی آنکھوں میں دادا جی کی جھلک دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ آج بھی ہمارے ساتھ ہیں۔"

کامیڈی کنگ کپل شرما نے اپنے شو ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کی ایک قسط میں یہ دل کو چھو لینے والا واقعہ سنایا، جہاں کرینہ کپور خان اور کرشمہ کپور مہمان تھیں۔ جب کرینہ نے بات کرتے ہوئے اپنی بہن کرشمہ کی نیلی آنکھوں کا ذکر کیا اور اسے اپنے دادا راج کپور سے جوڑا، تو کپل نے بھی اپنے خاندان کے اس خوبصورت راز سے پردہ اٹھایا۔

کپل نے بتایا کہ ان کے بیٹے تریشان کی آنکھیں بالکل ان کے مرحوم دادا جی جیسی ہیں، جو ان کے دل میں ایک خاص جذباتی رشتہ قائم کرتی ہیں۔ یہ مشابہت ان کے لیے ایک نعمت ہے، کیونکہ وہ جب بھی تریشان کو دیکھتے ہیں، تو انہیں اپنے دادا جی کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔

کپل کا کہنا تھا کہ یہ خصوصیت تریشان کو اور بھی خاص بناتی ہے، جیسے ان کے خاندان کا ایک حصہ ان کے بیٹے کے ذریعے دوبارہ زندہ ہو گیا ہو۔ اس جذباتی انکشاف نے نہ صرف شو میں موجود مہمانوں بلکہ ناظرین کے دلوں کو بھی چھو لیا۔

یاد رہے، کپل شرما نے دسمبر 2018 میں گنی چھترتھ سے شادی کی تھی۔ ان کی بیٹی انایرا دسمبر 2019 میں پیدا ہوئی جبکہ بیٹا تریشان نے فروری 2021 میں ان کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دیا۔

Kapil Sharma About Sons Blue Eyes

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kapil Sharma About Sons Blue Eyes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kapil Sharma About Sons Blue Eyes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2011 Views   |   17 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 December 2024)

نہ میری آنکھیں نیلی ہیں نہ بیوی کی لیکن۔۔ کپل شرما کے بیٹے کی آںکھیں کس پر چلی گئیں؟ دلچسپ کہانی

نہ میری آنکھیں نیلی ہیں نہ بیوی کی لیکن۔۔ کپل شرما کے بیٹے کی آںکھیں کس پر چلی گئیں؟ دلچسپ کہانی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نہ میری آنکھیں نیلی ہیں نہ بیوی کی لیکن۔۔ کپل شرما کے بیٹے کی آںکھیں کس پر چلی گئیں؟ دلچسپ کہانی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔