گوشت کی قیمت تو روز نہ روز بڑھتی ہے مگر کیا کریں گوشت کھانا چھوڑا بھی نہیں جاسکتا۔ بچے اور مرد حضرات روز نہ سہی مگر ہفتے میں 2 بار تو گوشت کی فرمائش کر ڈالتے ہیں جو خاتون خانہ کے لئے پوری کرنا مشکل ہوجاتی ہے۔ آج ہم آپ کو مہنگے گوشت کی متبادل ایک ایسی سستی چیز کے بارے میں بتائیں گے جو ذائقہ بھی گوشت کا دے اور فائدے بھی بے شمار
سویا چنکس
یہ چیز سویا چنکس کہلاتی ہیں انھیں سویا سبزی سے تمام تیل باہر نکال کر تیار کیا جاتا ہے۔ پکانے سے پہلے اسے پیکٹ سے نکال کر پانی میں 5، 6 منٹ ابالا جاتا ہے تاکہ وہ پھول کر نرم ہوجائیں اور اس کے بعد ان پر سے ٹھنڈا پانی گزارا جاتا ہے تا کہ آپس میں نہ چپکیں۔
فائدے
مرغی کا گوشت کافی مہنگا ہے اس لئے لوگ نہیں خرید پاتے لیکن سویا چنکس گوشت کی نسبت کافی سستا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جنھیں گوشت کھانا منع ہوتا ہے یا پھر ویجیٹیرین ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں پروٹین کی کمی ہوجاتی ہے۔ جبہ سویا چنکس میں پروٹین بڑی تعداد میں موجود ہوتا ہے۔ یہ کھانے میں بھی ہلکا ہوتا ہے اور معدے پر بھاری نہیں پڑتا۔

قیمت
آدھا کلو سویا چنکس کی قیمت 360 روپے ہے۔ یہ مارکیٹ اور آن لائن باآسانی دستیاب ہے۔ یہ وزن میں ہلکا ہوتا ہے اور اسے 3 سے 4 بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔