Surprising Benefits of Drinking Warm Water in the Morning

نہار منہ نيم گرم پانی پینے کے حیران کن فوائد
صبح اٹھ کے سب سے پہلے نيم گرم پانی پینا صحت کے لیےنہایت مفید بھی ہے اور اس طرز عمل سے خطرناک بیماریوں سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔
صبح سویرے اٹھ کر نيم گرم پانی پینا ایک پرانی روایت ہے۔ سائنسی طور پر بھی اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ خالی پیٹ يا نہار منہ گرم پانی پینا صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس عمل کو روز مرہ کی زندگی میں عادت بنا لینا، متعدد خطرناک بیماریوں سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

خالی پیٹ نيم گرم پانی کے استعمال سے حیران کن حد تک فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ مائگرين کی صورت ميں شدید سر درد، ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی، جوڑوں کے درد، دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہوجانا، چربی، کولیسٹرول، بڑھتا ہوا وزن، شدید کھانسی، بے چینی، دمہ، کھانسی، معدے کا ترش ہوجانا، بھوک میں کمی اور اکثر بیماریاں جو آنکھ،کان اور گلے سے مربوط ہیں،گرم پانی سے ان کا علاج ممکن ہے۔گرم پانی خون کی روانی بہتر کرتا ہے اور میٹابولزم ریٹ بھی بڑھاتا ہے۔

پینے کے لیے پانی اتنا گرم ہو کہ آرام سے پیا جا سکے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ گرم پانی پینے کے پونے گھنٹے بعد تک کچھ اور کھانا پینا نہيں چاہيے اور تینوں وقتوں کے کھانے کے کم ازکم دو گھنٹے بعد تک بھی پانی نہ ہی پیا جائے۔ پرانے زمانے کے طبیب بھی صبح کے ناشتے سے پہلے گرم پانی پینے پر بہت زور دیتے تھے اور مریض کو اس کا عادی بنانے پر بہت اصرار کرتے تھے۔

ٹھنڈا پانی پینے کے نقصانات
ٹھنڈا پانی پينے کے بہت سے نقصانات ہيں۔ کئی افراد کا ماننا ہے کہ انتہائی ٹھنڈا پانی پينے سے انسان کے دل کی چار رگیں جُڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہيں، جس سے ہارٹ اٹیک کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ ٹھنڈا پانی پینے سے زکام اور کھانسی کی شکایت ہوجاتی ہے جس کی وجہ پانی اور ہمارے گلے کے درجہ حرارت میں فرق ہے۔ ہم جیسے ہی ٹھنڈا پانی پیتے ہیں تو اس فرق کی وجہ سے ہمارا گلا اور چھاتی جکڑ جاتی ہے لیکن اگر گرم پانی پیا جائے تو ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

Drinking warm water can provide your body with the water it needs to replenish fluids. It can also improve digestion, relieve congestion, and even make you feel more relaxed. Most people who drink hot water as a holistic health remedy do so first thing in the morning or right before bed for optimal health benefit. The warmth of hot water creates steam. Taking a deep inhale of this gentle vapor while holding a cup of hot water can help loosen clogged sinuses and even relieve a sinus headache. The surprising benefit of drinking warm water in the morning also soothes and activates your digestive tract. If you’re environment or activity raises your risk of being dehydrated, give yourself the best chance you can to stay hydrated by s drinking hot water.

Surprising Benefits Of Drinking Warm Water In The Morning

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Surprising Benefits Of Drinking Warm Water In The Morning and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Surprising Benefits Of Drinking Warm Water In The Morning to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   25305 Views   |   16 Mar 2019
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 November 2024)

Surprising Benefits of Drinking Warm Water in the Morning

Surprising Benefits of Drinking Warm Water in the Morning ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Surprising Benefits of Drinking Warm Water in the Morning سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔