کمپاؤنڈر تھا اور فوڈ ڈیلیور کر کے گھر کا خرچہ چلاتا تھا۔۔ کراچی کے معصوم فہد کو کیوں موت کی نیند سلا دیا گیا؟ واقعے نے ہر آنکھ اشکبار کردی

لاوارث شہر کراچی اپنے ایک اور بیٹے سے محروم ہوگیا۔ جانے کراچی کے شہری اور کتنی بار اپنے بے گناہ پیاروں کی لاشیں اٹھائیں گے۔ نوجوان فہد جو ایک سیدھا سادا نوجوان تھا۔ جس کی شرافت کا گواہ پورا محلہ تھا صرف چند ہزار کے موبائل کی خاطر اس کی جان لے لی گئی۔

سوشل میڈیا پر موجود اطلاعات کے موجود فہد بہت ہی اچھے کردار کا محنتی بچہ تھا۔ فہد کو تقریبا پورا فیڈرل بی ایریا بلاک، 15, 16، اور بلاک 9 جانتا ہے۔ ڈاکٹر سعود کے کلینک پر کمپاؤنڈنگ کرتا تھا اور گھر چلانے میں مدد کرتا تھا ڈاکٹر صاحب کا کلینک بند ہونے کے بعد بائیکیا بھی چلاتا اور آرڈر ڈیلور کرتا تھا۔

جبکہ جنگ نیوز کے مطابق گزشتہ شب کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے فہد شہید ہوگیا۔ ایک غریب بائیکیا چلانے والے نوجوان نے جانے کتنی مشکلوں سے موبائل خریدا ہوگا اور وہ کتنی ضرورتیں پوری کرتا ہوگا جو اپنی موت سامنے دیکھ کر بھی موبائل کے لئے مزاحمت کر بیٹھا لیکن بھلا اس پر کسے ترس آنا تھا۔ لالچی بھیڑیوں نے ایک ماں کے لال کو صرف چند ہزار کی بے جان چیز کے لئے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے واردات کے اطراف کی سی سی ٹی وی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن جانے کتنے ہی فہد جان سے چلے گئے مگر کراچی کے شہریوں کو نہ تو انصاف مل سکا نہ ہی ان کی جانوں کی حفاظت ممکن بنائی گئی۔

Karachi Boy Killed In Dacoity And Mobile Snatching Incident

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Karachi Boy Killed In Dacoity And Mobile Snatching Incident and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Karachi Boy Killed In Dacoity And Mobile Snatching Incident to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   11908 Views   |   16 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

کمپاؤنڈر تھا اور فوڈ ڈیلیور کر کے گھر کا خرچہ چلاتا تھا۔۔ کراچی کے معصوم فہد کو کیوں موت کی نیند سلا دیا گیا؟ واقعے نے ہر آنکھ اشکبار کردی

کمپاؤنڈر تھا اور فوڈ ڈیلیور کر کے گھر کا خرچہ چلاتا تھا۔۔ کراچی کے معصوم فہد کو کیوں موت کی نیند سلا دیا گیا؟ واقعے نے ہر آنکھ اشکبار کردی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کمپاؤنڈر تھا اور فوڈ ڈیلیور کر کے گھر کا خرچہ چلاتا تھا۔۔ کراچی کے معصوم فہد کو کیوں موت کی نیند سلا دیا گیا؟ واقعے نے ہر آنکھ اشکبار کردی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔