میں نے یہ کھا کر اپنا 30 کلو وزن کم کرلیا ۔۔ اس شخص نے انار کے بیجوں کا استعمال کس طرح کیا کہ یہ بالکل بدل گیا؟ جانیئے

انار سردی کے موسم کا مزیدار کھٹا میٹھا پھل ہے جو آج کل تو سستے داموں میں بازار میں مل رہا ہے۔ اس کو اب ہر گھر میں کھایا جا رہا ہے کیونکہ یہ اب زیادہ کھٹے نہیں آرہے اور پہلے تو لال رنگ کا انار زیادہ ملتا تھا اب سفید رنگ کے انار کے دانوں والے انار بھی بڑی تعداد میں سستے میں مل رہے ہیں۔
ہم نے انار کے کئی فائدے آپ کو بتائے ہیں لیکن آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ انار کے بیج سے کیسے وزن کم ہو سکتا ہے۔

انار کے بیج سے وزن کم:

بھارتی شخص نے انار کے بیجوں کو لگاتار 7 ماہ کھا کر اپنا وزن کم کرلیا۔ تصویر میں آپ کو فرق تو نظر آ رہا ہوگا کہ وہ کتنے سمارٹ ہوگئے۔ کیا آپ بھی اس ٹوٹکے کو جاننا چاہتے ہیں؟

ٹوٹکہ:

٭ انار کے بیج کو اچھی طرح پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔
٭ روزانہ نہارمنہ اس کو نیم گرم پانی سے پھانک لیں۔
٭ پھر 1 گھنٹے کے بعد گرم پانی میں شہد اور لیموں کا رس ڈال کر پیئیں اور پندرہ منٹ کے بعد ناشتہ کرلیں۔
٭ ناشتے میں آئل کا زیادہ استعمال نہ کریں بلکہ ہوسکے تو ابلے ہوئے 1 سے 2 انڈے کھالیں۔
٭ دوپہر کے کھانے میں سلاد کا استعمال اور خصوصاً کھانے کے بعد سونف تھوڑی سی چبا کر کھائیں۔
٭ شام میں چائے کی جگہ گرین ٹی یا ادرک کی چائے کا استعمال مفید ہے۔
٭ رات کا کھانا ضرور کھائیں اور پیٹ بھر کر کھائیں، اس کا ناغہ ہر گز نہ کریں ساتھ کوئی پھل بھی کھائیں۔

انار کا بیج فائدے مند کیوں؟

انار کے بیج میں سب سے زیادہ فائبر پائے جاتے ہیں جو کھانے کو جلد ہضم اور کولیسٹرول کے ساتھ چربی کو گھلانے میں مدد دیتا ہے، اس لیے اچھے رزلٹ کے لیے نہارمنہ گرم پانی کے ساتھ پھانکنا سب سے موزوں طریقہ ہے۔

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1955 Views   |   03 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about میں نے یہ کھا کر اپنا 30 کلو وزن کم کرلیا ۔۔ اس شخص نے انار کے بیجوں کا استعمال کس طرح کیا کہ یہ بالکل بدل گیا؟ جانیئے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (میں نے یہ کھا کر اپنا 30 کلو وزن کم کرلیا ۔۔ اس شخص نے انار کے بیجوں کا استعمال کس طرح کیا کہ یہ بالکل بدل گیا؟ جانیئے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.