چاول اور یورک ایسڈ - ٹھہریں ! اگر آپ بھی چاول کو اس طریقے سے کھاتے ہیں تو ہرگز نہ کھائیں کیونکہ

چاول کا شمار دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی عام غذاؤں میں ہے۔ اس سے پاکستانی، انڈین، چائنیز غرضیکہ ہر قسم کے کھانے بنائے اور کھائے جاتے ہیں۔
مگر لوگوں کا خیال یہ ہے کہ چاول کھانے سے وزن بڑھ جاتا ہے اور پیٹ بھاری رہتا ہے۔ کھانے میں چاول اور یورک ایسڈ کی کمی کا خیال دل میں ہو اگر تو نکال دیں کیونکہ چاول میں ہائی فرکٹوس ہوتا ہے جو یورک ایسڈ کے لیے مفید نہیں ہے۔ ہر چیز کا صحیح طریقے سے استعمال کرنا ہی اس کی افادیت کو بڑھاتا ہے۔
لہٰذا اگر آپ چاول کو اس بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں گی تو یہ کبھی آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گا اور نہ ہی وزن کو بڑھائے گا۔

٭ چاول اگر آپ دال کے ساتھ کھارہے ہیں تو پریشانی کی بات بالکل بھی نہیں کیونکہ دال میں فائبر اور وٹامن ہے جو کہ چاول کے ساتھ کھانے پر جسم میں گلوکوز کی مقدار زیادہ نہیں بڑھائے گا اور نہ ہی آپ کا وزن بڑھے گا۔

٭ گوشت کے ساتھ چاول کھا رہے ہیں یعنی بریانی یا پلاؤ تو بھی ٹھیک ہے یہ ہضم ہونے میں وقت لیتا ہے لیکن کولیسٹرول کو بڑھاتا نہیں ہے۔ گوشت میں چونکہ فائبر پایا جاتا ہے لہٰذا اس سے آپ کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

٭ دودھ چاول بھی آپ استعمال کر رہے ہیں تو یہ بھی آپ کی صحت پر کوئی مضر اثرات نہیں ڈالے گا۔ لیکن تحقیق بتاتی ہے کہ چاول اور یورک ایسڈ کا آپس میں تعلق منفی ہی ہے لہٰذا چاول اور یورک ایسڈ ایک دوسرے کے مخالف ہیں ۔ یورک ایسڈ کے مسئلے میں چاول کا استعمال کرنے سے محتاط رہیں۔

٭ چاول کو محض شوربے کے ساتھ نہ کھائیں کیونکہ خالی شوربے میں نہ وٹامن ہے نہ فائبر اس طرح یہ کھانا آپ کا وزن بھی بڑھائے گا اور جسم میں گلوکوز کی مقدار بھی بڑھا دے گا۔

٭ تہاری یعنی آلو کے چاول کھانے سے آپ کا وزن بڑھتا ہے کیونکہ آلو میں زیادہ کیلوریز پائی جاتی ہیں اور چاول کے ساتھ کھانے پر یہ جلدی ہضم ہونے پر جسم میں زیادہ کولیسٹرول بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔

لٰہٰذا اگر آپ تہاری کھا رہے ہیں تو کوشش کریں کہ دوپہر کے وقت ہی کھائیں۔ رات کے کھانے میں استعمال نہ کریں۔

Chawal Is Tarah Khatay Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chawal Is Tarah Khatay Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chawal Is Tarah Khatay Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4231 Views   |   12 Sep 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 October 2024)

چاول اور یورک ایسڈ - ٹھہریں ! اگر آپ بھی چاول کو اس طریقے سے کھاتے ہیں تو ہرگز نہ کھائیں کیونکہ

چاول اور یورک ایسڈ - ٹھہریں ! اگر آپ بھی چاول کو اس طریقے سے کھاتے ہیں تو ہرگز نہ کھائیں کیونکہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چاول اور یورک ایسڈ - ٹھہریں ! اگر آپ بھی چاول کو اس طریقے سے کھاتے ہیں تو ہرگز نہ کھائیں کیونکہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔