جلد کے مسائل ہوں یا دردِ شقیقہ اور فالج ۔۔ کلونجی کے تیل کا استعمال کون کونسی بیماریوں میں شفاء بخش ہے؟ جانیئے

کہا جاتا ہے کہ کلونجی شفاء کا خزانہ ہے اور اس میں موت کے سوا ہر مرض کا علاج ہے لیکن اس کے تیل میں کونسے کرشماتی فوائد موجود ہیں اور اس سے کون سی بیماریوں کا علاج ممکن ہے آیئے اس پر تفصیل سے بات کرتے ہیں۔
کھانوں کو ذائقہ اور مہک دینے والی کلونجی کے ساتھ ساتھ اس کے تیل میں بھی متعدد طبی فوائد موجود ہوتے ہیں کلونجی کا تیل وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز ، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔

• کلونجی کا تیل

کلونجی کے تیل کا مزاج گرم اور تاثیر بھی گرم ہوتی ہے اس کے تیل میں کلونجی کے تیز خوشبو ہوتی ہے کلونجی کا تیل بہت سے جسمانی امراض میں انتہائی مفید ہے، اس کے علاوہ بے رونق جِلد اور روکھے بالوں سے پریشان افراد کے لیے کلونجی کا تیل بے حد مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

• جلد کے لئے کلونجی کا استعمال

• دانے اور دھبے

کہا جاتا ہے کہ کلوپیترا اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے اور جلد سے دانوں یا ان کے نشان دور کرنے کے لئے کلونجی کا خالص تیل چہرے پر لگاتی تھی جس سے نہ نشان باقی رہتے تھے اور نہ ہی دانے جبکہ جلد ترو تازہ اور جوان رہتی تھی۔

• جھریوں کا خاتمہ چہرے پر اگر کسی سیرم یا آئل کا استعمال نہ کیا جائے تو جلد خشک رہتی ہے اور ٹھنڈ کے موسم میں جلد پھٹ جاتی ہے ایسے میں اگر خشک اور سرد موسم میں روزانہ کلونجی کا تیل استعمال کیا جائے تو اس سے چہرے سے جھریوں اور جھائیوں کا خاتمہ ہوگا اور دیر تک جلد جوان اور لچکدار رہے گی۔

• جلد کے امراض ایگزمہ یا پھر کسی اور جلد کی بیماری سے متاثرہ شخص پابندی کے ساتھ کلونجی کے تیل کا استعمال کرے تو اس کی جلد پہلے سے بہتر ہو جائے گی اور حیرت انگیز فوائد حاصل ہوں گے۔

• بالوں اور ناخونوں کے لئے کلونجی کا تیل

بالوں کی نشونما اور ان کی مضبوطی کے لئے کلونجی کا تیل بےحد مفید ہے، اس سے بال گھنے کالے لمبے چمکدار اور لچکدار بنیں گے، ساتھ ہی اگر ناخن پر فنگس ہو تو کلونجی کے تیل سے روز رات مالش کرنے سے ناخن ٹھیک ہو جائے گا، کلونجی کے تیل کے باقاعدہ استعمال سے جلد اور بالوں کے مسائل میں کمی آتی ہے۔

• کان کی سوزش اور درد

کلونجی کے تیل میں درد کش خصوصیات موجود ہوتی ہیں اگر کلونجی کے تیل کو معمولی سا نیم گرم کر کے ایک قطرہ کان میں ٹپکا لیا جائے تو اس سے کان کا درد اور اندرونی سوزش دور ہوگی۔ کلونجی کے تیل سے مختلف بیماریوں کا علاج

• درد شقیقہ (آدھے سر کا درد)

آدھے سر کا درد جان نکال کر رکھ دیتا ہے، ایسے میں اگر روزانہ کلونجی کے تیل کا ایک قطرہ درد والے حصے کے مخالف ناک کے نتھنے میں ڈال دلیں تو درد میں کمی آئے گی، کلونجی کا تیل دس قطرے روز پئیں اس سے بھی درد شقیقہ دور کیا جا سکتا ہے۔

• فالج اور لقوہ

اگر خدا نخواستہ کسی شخص کو فالج ہو گیا ہو تو روزانہ کلونجی کے تیل کا ایک قطرہ متاثرہ حصہ کے مخالف ناک کے نتھنے میں ڈالیں اور کلونجی کا تیل کے دس قطرے اور ایک چمچ شہد پانی میں ملا کر پئیں، ساتھ ہی روزانہ کلونجی کے تیل سے جسم کے جس حصے پر فالج ہوا ہو اس کی کلونجی کے تیل سے مالش کریں، فائدہ ہوگا۔

• حافظہ تیز کرنے کے لئے

اگر کسی کو بھولنے کی عادت ہو گئی ہو اور دماغ بےحد کمزور ہو گیا ہو تو ایک چمچ شہد میں کلونجی کے تیل کے دس قطرے ملا کر پی لیں، اور دار چینی کے تین چار ٹکڑے دن بھر میں چوسیں، اس سے قوتِ حافظہ تیز ہوگا۔

• دانت کے درد میں مفید

اگر دانت میں شدید درد ہو اور کسی صورت آرام نہ آئے تو روئی میں کلونجی کا تیل لگا کر متاثرہ دانت کے بیچ دبا لیں اور اس کے ساتھ ایک لونگ بھی متاثرہ دانت میں رکھ کر اس کا عرق دانتوں میں لگائیں۔

• ناک کی الرجی سے نجات

اکثر لوگوں کے ناک میں انفیکشن یا الرجی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کی ناک بند رہتی ہے یا ناک کی نالیاں بڑی ہو جاتی ہے، ایسے افراد روزانہ دونوں ناک کے نتھنوں میں 1 قطرہ کلونجی کا تیل ڈالیں اور کم سے کم 6 ہفتوں تک اس عمل کو جاری رکھیں، الرجی کی علامات میں واضح کمی آئے گی۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2004 Views   |   11 Nov 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about جلد کے مسائل ہوں یا دردِ شقیقہ اور فالج ۔۔ کلونجی کے تیل کا استعمال کون کونسی بیماریوں میں شفاء بخش ہے؟ جانیئے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (جلد کے مسائل ہوں یا دردِ شقیقہ اور فالج ۔۔ کلونجی کے تیل کا استعمال کون کونسی بیماریوں میں شفاء بخش ہے؟ جانیئے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.