100 روپے کی ایک کروڑ نیکیاں مل جائیں گی۔۔ دنیا کا پہلا نیکیاں فروخت کرنے والا بھکاری، پولیس نے اس کے ساتھ کیا کیا اور یہ لوگوں سے کس طرح پیسے لیتا تھا؟ عجیب نوعیت کا واقعہ

پہلے صرف بھکاری ہوا کرتے تھے مگر آج ماسٹر مائنڈ بھکاری ہوتے ہیں جو مختلف طریقے سے لوگوں کو ورغلا کر ان سے پیسے نکلواتے ہیں۔

گجرات شہر سے ایک ایسا ہی انوکھا بھکاری سامنے آیا ہے جس نے ایک الگ ہی طریقے سے لوگوں کو لوٹنا شروع کیا جس کے بعد گجرات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اسے گرفتار کیا۔

دراصل ذو الفقار علی نامی بھکاری جو نیکیاں فروخت کر کے بھیک مانگتا تھا۔ملزم بھکاری چندے کی آڑ میں شہریوں کو بیوقوف بنا کرفریب کر رہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بھیک مانگنے کے لیے نیا طریقہ کار اپنایا تھا۔ اُن کے جیب سے ایک رسید بُک ملا جس پر نیکیوں کی باقاعدہ قیمتیں لکھی تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزم و الفقار علی کے پاس اپنی بنائی ہوئی ایک رسید بک تھی جس پر چندہ دینے والے کے کوائف درج کیے جاتے تھے۔

بھکاری سے ملنے والی رسید بُک پر حاکم دین کا دربار لکھا گیا ہے جبکہ اسی کے نیچے چار خانے بنائے گئے ہیں۔

خانوں میں لکھا تھا کہ 10 روپے دے کر ایک لاکھ نیکی کمائیں اگلے جملے میں 1000 روپے دے کر ایک ارب نیکی کمائیں لکھا گیا ہے۔ اس پیڈ پر ایک کھرب نیکیوں کی قیمت دس ہزار روپے درج ہے۔

متعلقہ پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزم رسید پر نام اور فون نمبر درج کر کے لوگوں کو نیکیاں دینے کا وعدہ کرتا تھا۔

یہ دراصل نیکیاں فروخت نہیں کر رہا تھا لیکن اس نے بھیک مانگنے کے لیے یہ نیا طریقہ ایجاد کر لیا تھا۔ لوگوں کو ورغلا کر اُن سے پیسے لیتا اور اُن سے کہتا کہ آپ کو نیکیاں مل جائیں گی۔

Nekiyan Farokht Karny Wala Bhikari Kese Pakra Gaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nekiyan Farokht Karny Wala Bhikari Kese Pakra Gaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nekiyan Farokht Karny Wala Bhikari Kese Pakra Gaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   984 Views   |   11 Oct 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 November 2024)

100 روپے کی ایک کروڑ نیکیاں مل جائیں گی۔۔ دنیا کا پہلا نیکیاں فروخت کرنے والا بھکاری، پولیس نے اس کے ساتھ کیا کیا اور یہ لوگوں سے کس طرح پیسے لیتا تھا؟ عجیب نوعیت کا واقعہ

100 روپے کی ایک کروڑ نیکیاں مل جائیں گی۔۔ دنیا کا پہلا نیکیاں فروخت کرنے والا بھکاری، پولیس نے اس کے ساتھ کیا کیا اور یہ لوگوں سے کس طرح پیسے لیتا تھا؟ عجیب نوعیت کا واقعہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 100 روپے کی ایک کروڑ نیکیاں مل جائیں گی۔۔ دنیا کا پہلا نیکیاں فروخت کرنے والا بھکاری، پولیس نے اس کے ساتھ کیا کیا اور یہ لوگوں سے کس طرح پیسے لیتا تھا؟ عجیب نوعیت کا واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔