کینسر نے بھی ہمت نہیں توڑی ۔۔ ڈاکٹرز یاسمین راشد کی نوجوانی کی تصویر نے سب کو حیران کر دیا، دیکھیے

پاکستان تحریک انصاف کے چند رہنما ایسے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، یہ رہنما نہ صرف اپنے کردار بلکہ عمل کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہر موقع پر عمران خان اور پارٹی کی جانب سے دی جانے والی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے سینئر رہنماؤں میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک اہم مقام حاصل ہے۔

یاسمین راشد سینئر رہنماؤں میں شامل ہیں اور ان کی عمر بھی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ انہیں بے شمار تجربہ حاصل ہے، چاہے پھر سیاست کا ہو یا پھر صحت کا۔ پنجاب کے وزارت صحت کا عہدہ سنبھالنے والی یاسمین راشد نے اس عہدے کے دوران ایسی مشکلات دیکھی ہیں جن کا شاید وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھیں۔

کرونا کے مشکل دور میں جہاں دنیا بھر میں اموات ہو رہی تھیں، ترقی یافتہ ممالک ہمت ہار رہے تھے وہیں واحد یاسمین راشد تھیں جو کہ پنجاب بھر میں ہمت اور حوصلے کی اعلیٰ مثال بن کر ابھر رہی تھیں۔

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں قائم قرنطینہ مرکز کا نہ صرف خود جائزہ لیتی رہیں بلکہ وہاں موجود کرونا متاثرین کی بھی جانچ پڑتال کرتی رہیں۔

لیکن اس سب میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے لیے خوفناک دن وہ بھی تھا جب انہیں علم ہوا کہ وہ بریسٹ کینسر کے مرض مبتلا ہیں، اچھی بات یہ بھی تھی کہ ان کے کینسر کی تشخیص ابتدائی دنوں میں ہی ہو گئی تھی جس سے اس موذی مرض کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی۔

ساتھ ہی ساتھ جہاں کینسر سے متاثرہ شخص جینے کی امید چھوڑ دیتا ہے وہیں، صحافیوں سمیت ہر کوئی حیران رہ گیا جب ڈاکٹر یاسمین راشد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرنے آئیں اور ان کی پلکوں کے بال اور سر کے بال غائب تھے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ وہ اب عہدے کو چھوڑ کر چلی جائیں گی۔

مگر باہمت خاتون نے نہ صرف خود کو سنبھالا بلکہ اپنی عوام کا ساتھ بھی اس وقت نہیں چھوڑا جب ان کے ساتھ کی سخت ضرورت تھی۔

نوجوانی میں بھی ڈاکٹر یاسمین راشد سیاست اور سماجی کاموں میں فعال کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں، اس تصویر میں جب وہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں دیکھا جا سکتا ہے کہ باہمت اور خوبصورت دوشیزہ کے طور پر نظر آنے والی یہ لڑکی وہ اہم خاتون ہیں جنہوں نے کئی افراد کو کرونا وائرس سے نکلنے میں مدد کی۔

لیکن جب آج کل میں ڈاکٹر صاحبہ لاہور جلسے کی تیاریوں میں مگن ہیں، نوجوان نسل کے ساتھ جب کبھی یاسمین راشد گھل مل جاتی ہیں تو بھول ہی جاتی ہیں کہ ان کی صحت آرام کا تقاضا کرتی ہے۔

جس طرح وکٹری کا نشان انہوں نے جوانی میں بنایا تھا آج بھی بالکل اسی طرح وہ نشان بنایا ہے، بس فرق یہ ہے کہ اس وقت وہ ایک طالبہ تھیں اور آج ایک ایسی باہمت خاتون ہیں جس نے سماج میں بہتری کے لیے فعال کردار ادا کیا۔

Dr Yasmeen Rashid Ki No Jawani Ki Tasveer

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dr Yasmeen Rashid Ki No Jawani Ki Tasveer and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Yasmeen Rashid Ki No Jawani Ki Tasveer to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2719 Views   |   14 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

کینسر نے بھی ہمت نہیں توڑی ۔۔ ڈاکٹرز یاسمین راشد کی نوجوانی کی تصویر نے سب کو حیران کر دیا، دیکھیے

کینسر نے بھی ہمت نہیں توڑی ۔۔ ڈاکٹرز یاسمین راشد کی نوجوانی کی تصویر نے سب کو حیران کر دیا، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کینسر نے بھی ہمت نہیں توڑی ۔۔ ڈاکٹرز یاسمین راشد کی نوجوانی کی تصویر نے سب کو حیران کر دیا، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔