حلوے بھی کھاتے رہیں اور وزن بھی کم ہوجائے۔۔ ڈاکٹر ام راحیل کا سردیوں میں چربی پگھلانے کے لئے آزمودہ ٹوٹکا

سردی کے موسم میں گرما گم حلوے کھانے کا بھی اپنا مزہ ہے۔ گاجر کا حلوہ ہو یا انڈے کا یا پھر گڑ کی مزیدار چائے سب سردی کے موسم کی ہی سوغاتیں ہیں اس لئے کچھ لوگوں کا وزن بھی اس موسم میں بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے خاص طور پر خواتین پریشان رہتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ڈاکٹر ام راحیل کا بتایا ہوا ایسا نسخہ بتا رہے ہیں جس سے آپ کچھ بھی کھائیں وزن بڑھنے کی فکر نہیں رہے گی۔

ایک لیٹر نیم گرم پانی میں دار چینی کا ٹکڑا، ایک چائے کا چمچ اجوائن اور 5 چھوٹی یا بڑی الائچی کھول کر ڈال دیں۔ اس پانی کو دن بھر پئیں اس کے علاوہ میتھی، کوہ تمبا اور اجوائن کو ہم وزن لے کر سفوف بنا لیں اور اسے صبح ایک چٹکی اور ایک چٹکی رات کو کھانا ہے۔

یہ سفوف کافی تیز اثر ہوتا ہے اس لئے دودھ پلانے والی مائیں یا حاملہ خواتین اور السر کے مریض اس کا استعمال نہ کریں۔ البتہ یہ پاؤڈر تیزی سے چربی پگھلاتا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کھایا جانے والا چکنا کھانا جسم میں جمتا نہیں۔

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1470 Views   |   22 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about حلوے بھی کھاتے رہیں اور وزن بھی کم ہوجائے۔۔ ڈاکٹر ام راحیل کا سردیوں میں چربی پگھلانے کے لئے آزمودہ ٹوٹکا and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (حلوے بھی کھاتے رہیں اور وزن بھی کم ہوجائے۔۔ ڈاکٹر ام راحیل کا سردیوں میں چربی پگھلانے کے لئے آزمودہ ٹوٹکا) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.