یرقان/ پیلیا ایک خاموش مرض! جانیں اس کی علامات اور اس کو ختم کرنے والی 5 ایسی غذائیں جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

پیلیا / یرقان ایک ایسی بیماری ہے جس کے بارے میں عموماً لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہوتا کیونکہ یہ اندر ہی اندر جسم میں پھیل جاتا ہے اور ہمیں لگتا ہے کہ ہم خود بخود تھکان محسوس کررہے ہیں اور بہت سی ایسی کیفیات جن کو ہم سمجھ نہیں پاتے اور یوں پیلیا جسم کے اندر اس حد تک پھیل جاتا ہے کہ صرف جلد پر ہی پیلاہٹ نہیں آتی بلکہ حلق اور بعض لوگوں کے ناخن تک زرد رنگ کے ہوجاتے ہیں۔ اس بیماری کا تعلق براہِ راست ہمارے جگر سے ہوتا ہے۔
یرقان کو ہیپاٹائٹس بھی کہا جاتا ہے اور اس کی بھی مذید چار اقسام ہوتی ہیں۔ اے، بی، سی اور ای۔ ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام انتہائی خطرناک ہے اور وقت پر علاج نہ کروائیں اگر تو انسان کی موت بھی لاحق ہوسکتی ہے۔ اسی وجہ سے ڈاکٹر پیلیا کے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ آرام کرنے کرنے کی ہدایت دیتے ہیں کیونکہ اس میں ان کے جگر کے بلکل خراب ہونے یا متاثر ہونے کے خدشات ہوتے ہیں۔

آپ بھی جانیں اس مرض کی علامات اور اس کو ختم کرنے کے لئے ایسی غذائیں جو روزمرہ بھی آپ استعمال کرتے ہیں مگر ہمیں ان کی افادیت کا علم نہیں ہوتا۔

یرقان کی علامات:
• ہیپاٹائٹس یا یرقان میں ابتدائی طور پر ہلکا بخار ہوتا ہے جو کبھی تیز اور کبھی ہلکا ہوتا رہتا ہے ۔ تین چار دن بعد بخار کی شدت بڑھ جاتی ہے۔
• سردرد کی شکایت بھی بخار کے ساتھ محسوس ہونے لگتی ہے۔
• گٹھنوں میں درد ہونے لگتا ہے، سیڑھیاں چڑھتے اور اترتے وقت چکر آنے لگتے ہیں۔
• منہ کا ذائقہ تبدیل ہو جاتا ہے، میٹھی چیزیں بھی کڑوی لگنے لگتی ہیں۔ کھٹی چیزوں کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا۔
• بھوک نہیں لگتی ، بھوک بالکل ختم ہو جاتی ہے ۔پیٹ میں مستقل درد رہنے لگتا ہے، اور پیٹ کا درد کچھ مریضوں کو چند ہفتے قبل سے بھی ہونے لگتا ہے کیونکہ اندرونی طور پر جگر اپنے کام سستی سے کرنے لگتا ہے ۔
• آنکھوں کا رنگ پیلا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ پیشاب گہرا پیلا اور زرد ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ تھوک میں بھی پیلاہٹ آجاتی ہے۔
• بار بار متلی اور قے ہوتی ہے۔ جگر اور تلی دونوں بڑھ جاتے ہیں اور بعض مریضوں کے گلے کے غدود بھی بڑھ جاتے ہیں اور حلق میں مستقل خراش ہونے لگتی ہے۔
• مریضوں میں کمزوری بڑھ جاتی ہے، صرف چلنے پھرنے میں ہی تھکن نہیں ہوتی بلکہ لیٹتے وقت بھی کمزوری محسوس ہونے لگتی ہے۔
• کھانوں کی خوشبو بھی اچھی نہیں لگتی اور یوں متلی زیادہ ہوجاتی ہے۔
• زیادہ آئلی کھانا یا فرائڈ آئٹم ہضم نہیں ہو پاتے اور جب تک قے نہ آجائے جسم کو سکون نہیں ملتا۔
• پیٹ میں سامنے کی طرف زیادہ تکلیف ہوتی ہے اور اگر کولڈ رنک پی لی جائے تو مزید وزن محسوس ہونے لگتا ہے۔

کہنے کو یہ تمام علامات ایسی ہیں جن پر کوئی بھی زیادہ غور نہیں کرتا اور ہلکی پھلکی دوائیں کھا کر آرام آجاتا ہے، مگر جب پیلاہٹ حد سے زیادہ بڑھنے لگتی تو تشخیص ہوتی ہے مریض کو پیلیا ہوگیا ہے۔

اس بیماری میں جلد، آنکھوں کے سفید حصے اور جسم کے دیگر حصوں کا رنگ پیلا زرد ہو جاتا ہےاس کی بنیادی وجہ خون میں ایک کیمیائی مادہ بلی روبین Bilirubin کی زیادتی ہوتی ہے۔

مفید غذائیں:

• گنا یا گنے کا رس:
گنے کے رس میں تھائیمن، ربوفلامن، امینوایسڈ، ڈائٹری فائبرز اور پولی فینولک کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو پیلیا یا یرقان کو ختم کرنے اور جگر کو طاقت دینے میں سب سے زیادہ مفید ہے۔ روزانہ نہارمنہ دوگلاس گنے کا رس مریض کو پلانے سے جگر بھی مضبوط ہوگا اور جسم سے فاضل مادوں کے اخراج میں بھی مدد ملے گی۔

• ٹماٹر کا جوس:
ٹماٹر میں لائیکوپین موجود ہوتا ہے جوکہ جگر کو طاقت دیتا ہے اور یرقان کو ختم کرنے کا اہم ذریعہ بنتا ہے۔ اس لئے ٹماٹر کا جوس کالا نمک چھڑک کر ایک گلاس یا جتنی ضرورت محسوس کریں پی لیں ساتھ ہی کھانوں میں بھی اس کو استعمال کرنا مفید ہے۔

• لیموں:
لیموں میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جگر، تلی اور اس کے اندر موجود دیگر حصوں اور شریانوں کو صاف کرتا ہے اور بلی روبین Bilirubin کے کیمیائی اثرات کوخون میں کم کرتے ہوئے جلد کی پیلاہٹ اور یرقان کو ختم کرتا ہے۔

• دہی اور کچی لسی:
دہی چونکہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور اس میں چربی نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ دہی یا کچی لسی یرقان میں مفید سمجھی جاتی ہے۔ اس کو پینے سے جسم میں طاقت بھی آتی ہے اور تھکاوٹ بھی کم ہوتی ہے۔

• انگور:
انگور چونکہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور اس میں سوڈیم، پروٹین، وٹامن اے ، سی ، بی، ای، کے اور اینٹٰ بلی روبین خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس کو چبا کر کھانے سے پیلیا کم ہوتا ہے اور خون بھی صاف رہتا ہے۔

Yarqan Ki Alamat Aur Asan Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Yarqan Ki Alamat Aur Asan Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Yarqan Ki Alamat Aur Asan Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   15301 Views   |   01 May 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

یرقان/ پیلیا ایک خاموش مرض! جانیں اس کی علامات اور اس کو ختم کرنے والی 5 ایسی غذائیں جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

یرقان/ پیلیا ایک خاموش مرض! جانیں اس کی علامات اور اس کو ختم کرنے والی 5 ایسی غذائیں جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یرقان/ پیلیا ایک خاموش مرض! جانیں اس کی علامات اور اس کو ختم کرنے والی 5 ایسی غذائیں جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔