Balochistan Couple Killed for Love Marriage In Tragic Honour Crime
بلوچستان کی زمین ایک بار پھر صدمے سے کانپ اٹھی۔ ڈغاری، ماروڑا، مارگٹ۔۔۔ ان خاموش بستیوں میں ایسا شور اٹھا جس نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
ایک لڑکی، بانو بی بی… ایک لڑکا، احسان اللہ!
محبت کی بنیاد پر جینے کا خواب دیکھنے والے یہ دو نوجوان، قبائلی انا کے اندھے فیصلوں کی بھینٹ چڑھا دیے گئے۔
نہ عدالت، نہ قانون، صرف بندوقوں کا راج:
مقامی جرگے نے اپنی کرسیوں پر بیٹھ کر دو زندہ انسانوں کی زندگی کا سودا کر دیا۔
بانو، جس کے ہاتھوں میں قرآن تھا، اس نے اپنی زندگی کی بھیک نہیں مانگی— نہ ہی ان کے آگے روئی اور گڑگڑائی۔۔۔
وہ نہ چیخی، نہ گھبرائی، بس اتنا کہا؛ "صرف گولی مارنے کی اجازت ہے، اور کچھ کرنے کی نہیں۔"
اور پھر قرآن کو اس کے ہاتھوں سے چھین کر اس کی پشت پر گولیوں کی بارش کر دی گئی۔
پچاس مردوں کا ہجوم — مگر ایک لڑکی ان سب کے سامنے ایسے کھڑی تھی جیسے وہی سچ کی آخری دیوار ہو!
اس کے بعد اسکے شوہر پر بھی گولیوں کی برسات کر دی۔۔۔
سوال یہ نہیں کہ وہ مر گئی، سوال یہ ہے کہ ہم زندہ کیوں ہیں؟
اسلام نے عورت کو پسند کی شادی کا حق دیا — پھر کون ہیں یہ لوگ جو "غیرت" کے نام پر اپنی جہالت کو قانون مان بیٹھے؟
جب لڑکے نے پہلے ہی جرگے کو جرمانہ بھر دیا تھا، تو پھر کس انصاف سے اس کی جان لی گئی؟
کیا کسی کو دوبارہ آنے پر مار دینا، کوئی روایت ہو سکتی ہے؟
یہ صرف دو لوگ نہیں مارے گئے… یہ انسانیت دفن ہوئی ہے۔
یہ خون صرف زمین پر نہیں گرا — یہ سماج کے ضمیر پر بھی چھینٹے مار گیا۔
جہاں ہاتھوں میں قرآن ہو اور زبان پر حق، وہاں بھی اگر موت ہی مقدر بنے… تو ہم کس دین، کس تہذیب، کس معاشرے کے وارث ہیں؟
یہ کہانی ایک اور "غیرت کے نام پر" قتل کی نہیں، بلکہ ایک تہذیب کے زوال کی داستان ہے۔
کیا ہم خاموش تماشائی بن کر ایسے ہی ظلم سہتے رہیں گے؟
یا اب وقت آ گیا ہے کہ ہم آواز بنیں… ان کے لیے جو مرنے سے پہلے کئی بار جیتے ہیں… صرف محبت کرنے کے لیے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Balochistan Couple Killed For Love Marriage In Tragic Honour Crime and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balochistan Couple Killed For Love Marriage In Tragic Honour Crime to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.