کھانا کھائیں 2000 کا مگر لفافہ 2 سو کا ۔۔۔ شادیوں میں جا کر کھانا کھانے کے پاکستانیوں کے 4 ایسے طریقے جو جان کر آپ بھی اپنی اس حرکت پر ہنس پڑیں

شادی کا موقع صرف گھر والوں کے لئے ہی پر مسرت نہیں ہوتا بلکہ دوست احباب کے لئے خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ اور کچھ ایسے مہمان بھی شادی میں آتے ہیں جن کو اس وقت سے آپ کی شادی کی تقریب کا انتظار ہوتا ہے جبکہ آپ انہیں شادی میں مدعو کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ آپ کی دعوت میں اس لئے نہیں آتے کہ انہیں آپ کی خوشیوں کی فکر ہے یا کچھ اور بلکہ وہ تو صرف کھانا کھانے آتے ہیں۔

پاکستانی شادی میں جاتے وقت کچھ ایسی ٹپس اپناتے ہیں جو جان کر آپ بھی قہقہہ لگا کر ہنس جائیں گے کہ ارے یہ تو ہم بھی کرتے ہیں ۔۔۔ جانیئے وہ اہم ٹپس:

• پہلی دفعہ پلیٹ میں کم کھانا نکالیں۔
• دوسری مرتبہ جا کر زیادہ لائیں۔
• جس دن شادی میں جانا ہو اس دن صبح سے کچھ نہ کھائیں۔
• لفافہ 200 کا دیں اور کھانا 2000 کا کھائیں۔
• سب سے پہلے پلیٹ بھر کر سلاد اٹھا لائیں۔
• کھانے میں شرمانا کیسا۔
• سب کو بھول جائیں اپنا پیٹ بھریں۔ ھے پر دھیان رکھیں، جیسے ہی پہلی ٹرے میٹھے کی نظر پلیٹ میں بھر لائیں۔
• قورمہ، روٹی اور بریانی تو آپ گھر می بھی کھا لیتے ہیں اس لئے جس شادی میں ان آئٹمز کے علاوہ کھانے موجود ہوں ان پر اپنی نظر جمائیں۔
• قورمہ کھانے کے لیئے پلیٹ میں نکالیں تو پہلے اس کا مصالحہ اور گوشت نکالیں، آئل کو کم سے کم نکالیں تاکہ آرام سے کھا سکیں اور یہ گِرے نہ۔
• بریانی نکالتے وقت یہ ضرور دیکھیں کہ کالی مرچیں، ہڈیاں اور ہری مرچیں پلیٹ میں نہ آئیں ، کیونکہ ایسے آپ زیادہ نہیں کھا سکیں گے۔
• کولڈرنک تو چلتے پھرتے پیئیں، ہر لقمے کے بعد ایک آدھی ڈرنک لیں تاکہ کھانا ساتھ ساتھ ہضم ہوتا رہے اور مزید کھانے کی گنجائش بڑھ جائے۔
• چائے اور کافی ملے تو بلکل نہ چھوڑیں، پہلے کافی لیکن پی لیں عموماً کافی کم ہی ملتی ہے۔
• آئس کریم کھانے میں تو کوئی شرم نہ کریں، ایک کی جگہ 3 کھائیں۔
• تکہ اور چرغہ مل جائے تو روٹی سے نہ کھائیں بلکہ روایتی لوگوں کی طرح کھائیں۔
• روٹی سے زیادہ دیگر کھانے کی چیزوں کو کھائیں۔
• نان اور تافتان میسر ہوں تو تافنان کا استعمال پہلے کریں کیونکہ نان تو آپ کو آخر تک ملتی ہے ،لیکن تافتان جلدی ختم ہو جاتی ہے۔
• رائتے کی پلیٹ بھر کر پہلے ہی ٹیبل پر رکھ لیں، کہیں ختم نہ ہو جائے۔
• ٹیبل کے نیچے ایک پلیٹ میں کچرا رکھتے ہیں، تاکہ لوگو ں کو معلوم نہ چلے کہ ارے اتنا کھانا کھالیا۔

Shadiyon Mein Khana Khane Ke Tarikay

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shadiyon Mein Khana Khane Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadiyon Mein Khana Khane Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1942 Views   |   28 May 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

کھانا کھائیں 2000 کا مگر لفافہ 2 سو کا ۔۔۔ شادیوں میں جا کر کھانا کھانے کے پاکستانیوں کے 4 ایسے طریقے جو جان کر آپ بھی اپنی اس حرکت پر ہنس پڑیں

کھانا کھائیں 2000 کا مگر لفافہ 2 سو کا ۔۔۔ شادیوں میں جا کر کھانا کھانے کے پاکستانیوں کے 4 ایسے طریقے جو جان کر آپ بھی اپنی اس حرکت پر ہنس پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانا کھائیں 2000 کا مگر لفافہ 2 سو کا ۔۔۔ شادیوں میں جا کر کھانا کھانے کے پاکستانیوں کے 4 ایسے طریقے جو جان کر آپ بھی اپنی اس حرکت پر ہنس پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔