سرد موسم میں اِن پھلوں اور سبزیوں کو غذا کا حصہ بنانا کیوں ضروری ہے؟

سردی کا موسم شروع ہوتے ہی درجہ حرارت گرجاتا ہے اور متعدد بیماریاں پھیلنے لگتی ہیں جن میں نزلہ ‘زکام اورکھانسی عام ہیں۔نتیجتاًجسم کادفاعی نظام کمزور پڑ جاتا ہے جسے دور کرنے کیلئے وٹامنز بالخصوص وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے جو سردی کے خصوصی پھلوں انار‘ کینو اورسنگتروں سے باآسانی حاصل ہوتا ہے۔کینو وٹامن کا خزانہ ہیں یہی وجہ ہے کہ اس پھل کو کھال‘ بال اورآنکھوں کی بینائی کےلئے مفید قرار دیا جاتا ہے‘ اسی طرح سے انتہائی کم حراروں والا انار پوٹاشیم سے مالامال ہے جو پٹھوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے جبکہ سیلز کے اندرونی اور بیرونی پانی کو منظم کرنے میں اہم کردار رکھتا ہے۔
شکرقندی‘ ٹماٹر‘ کینو‘نارنگی‘ فروٹر‘اسٹرابیری‘ ہری مرچ‘ پیاز‘لیموں‘ چکوترے‘ پالک‘ آلو‘ چقندر اور شملہ مرچ میں پائے جانے والا وٹامن سی جسم میں موجود پانی اورخون میں حل ہوجاتا ہے ۔ یہ ہمارے بالوں اور جلد کی نشوونما میں بھی مدد دیتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی فالج کے مریضوں کی صحت کی بحالی ‘بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور اس کو متوازن رکھنے میں مددگار ہے۔ کولیسٹرول‘ اعصابی تناﺅ‘ ہڈیوں اور ناخنوں کی کمزوری‘ الرجی ‘ خشک جلد اور دل کی بیماریوں سے بچاﺅمیں وٹامن سی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ موسم سرما میں نزلہ وزکام عام بیماری تصور کی جاتی ہے‘ وٹامن سی کے معتدل استعمال سے نزلہ و زکام سے بچا جا سکتا ہے ۔

جاپانی پھل :
ٹماٹر جیسا جاپانی پھل بہت سے فائدوں سے بھرا پڑا ہے ۔ یہ خزاں کے موسم میں آنا شروع ہوتا ہے اور سردیوں میں بھی دستیاب ہوتا ہے ۔ دل کی بیماریوں کے لئے بہت مفید ہے ۔ شوگر کنٹرو ل کرتا ہے ، نزلہ تیز کرتا ہے ، وزن کم کرنے میں مددکرتا ہے اور قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔

باہی :
باہی دیکھنے میں ناشپاتی جیسا لگتا ہے ۔ یہ انتہائی طاقتور پھل ہے جو تھوڑے سے عرصے کے لئے دستیاب ہوتا ہے ۔ فائبر اور وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل توانائی کا خزانہ ہے ۔ یہ نزلہ ، زکام ، دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ باہی خرید لائیں اس سے پہلے کہ ختم ہوجائیں اور آپ کو اگلے سیزن کا انتظارکرنا پڑے۔

گریپ فروٹ :
گریپ فروٹ ایک بہتر ترش پھل ہے ۔ اس کے اندر وٹامن سی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے ۔ یہ سرخی مائل پھل وٹامن سے اور فائبر سے بھی بھرپور ہوتا ہے ۔ قوت مدافعت میں اضافے کے لئے خاص طور پر جانا جاتا ہے یہ مسوڑھوں کوصحت مند رکھتا ہے کینسر سے بچانے میں مددگار اور میٹابولز کو بہتر بناتا ہے ۔

کینو:
کینو ٹھنڈے موسم کی سوغات ہے جس میں 85 فیصد حرارے ہوتے ہیںجبکہ کولیسٹرول کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ دن میں کم از کم دو کینو کھانے سے نہ صرف روزانہ کی غذائی ضرورت پوری ہوتی ہے بلکہ یہ کمزور جسم والے افراد اور بچوں میں بھوک کی اشتہاءبڑھانے کا بہترین ٹوٹکا بھی ہے۔ کینو کے متواتر استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔کینو کے استعمال سے موٹے افراد وزن پر قابو پاسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ جلد‘ ناخن اور بال کی خوب صورتی میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔اسی طرح کینوکھانے سے بینائی پر اچھا اثر پڑتا ہے کینوکے چھلکے بھی نہایت کارآمد ہیں۔ کینو کے چھلکے دھوپ میں سکھا کرپیس لیں‘پھربغیر چکنائی نکلا دودھ یا عرق گلاب ملا کر چہرے ‘ ہاتھوں اور پیروں پر بطور ماسک لگائیں ‘ چند ہی دنوں میں پھٹی اور خشک جلد میں نمایاں فرق محسوس ہوگا۔

چقندر:
سردی کے موسم میں چقندر جیسی مفید اور سستی سبزی وٹامن سی اور خون کی کمی سے نجات دلاکر صحتمند جلد اور جسم عطا کرتی ہے۔ چقندر کو بطور سلاد اور سالن کی صورت میں پکا کر بھی کھایا جاسکتا ہے۔ اس کا جوس خون کی کمی دور کرنے کیلئے بہترین ہے۔ کمزور افراد گاجر کی طرح چقندر کا حلوہ بھی بنا کر استعمال کرسکتے ہیں۔ اسے پیس کر یا جوس نکال کر چہرے پر لگانے سے چہرہ سرخی مائل اور شاداب ہو جاتا ہے۔

لیموں:
لیموں سردیوں اور گرمیوں دونوں کی پیداوار ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور لیموں کے لاتعداد فوائد ہیں اس کے استعمال سے وزن قابو میں رکھاجاسکتا ہے ۔ لیموں کا اچار کل کی طرح آج بھی نہایت مقبول ہے ۔ ہلدی‘ سرکہ اور نمک کےساتھ لیموں کو مرتبان میں محفوظ کردیا جاتا ہے۔لیموں کے چھلکے خشک کرکے الماریوں اور باورچی خانے کی درازوں میں رکھ دیں‘ حشرات الارض سے حفاظت رہے گی۔ چہرے کے داغ دور کرنے ‘ جھائیوں سے بچاﺅ اوردانتوں کا پیلاپن دور کرنے کیلئے لیموں سے فائدہ اٹھائیں۔

Sardi Ke Phalon Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardi Ke Phalon Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardi Ke Phalon Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shazia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3591 Views   |   02 Dec 2020
About the Author:

Shazia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shazia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سرد موسم میں اِن پھلوں اور سبزیوں کو غذا کا حصہ بنانا کیوں ضروری ہے؟

سرد موسم میں اِن پھلوں اور سبزیوں کو غذا کا حصہ بنانا کیوں ضروری ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سرد موسم میں اِن پھلوں اور سبزیوں کو غذا کا حصہ بنانا کیوں ضروری ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔