عاصم نے ہی میرب کو ملوایا تھا۔۔ کیا دونوں کا رشتہ ٹوٹنے کی وجہ ان کا مشترکہ دوست ہے؟

Asim Azhar And Meerub Ali Breakup Reason

پاکستان کی مشہور اسٹار جوڑی، عاصم اظہر اور میرب علی، جو جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے تھے، اب علیحدگی کی راہ پر چل پڑے ہیں۔ دونوں نے باضابطہ طور پر اپنی منگنی ختم ہونے کا اعلان کر دیا ہے، مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ نہ کوئی جذباتی پوسٹ، نہ کوئی دل شکستہ کیپشن— بس کام، کام اور صرف کام۔

مداح ابھی تک اس اچانک پیشرفت پر یقین نہیں کر پا رہے۔ ایک طرف جہاں یہ خبر چونکا دینے والی ہے، وہیں دوسری طرف 'ریڈ اِٹ' اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک نیا پہلو سامنے آ رہا ہے، جس نے معاملے کو اور بھی سنسنی خیز بنا دیا ہے۔

کیا واقعی بریک اپ کی وجہ مشترکہ دوست ہیں؟

جی ہاں، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ منگنی عاصم نے نہیں بلکہ میرب نے توڑی، اور اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ معروف سنگر عبدالرحمان ساجد عرف حاوی ہیں۔ اور دلچسپ پہلو یہ ہے کہ میرب اور حاوی کی پہلی ملاقات کروانے والے بھی عاصم اظہر ہی تھے۔

ایک صارف نے انکشاف کیا کہ یہ بات فروری اور مارچ سے گردش میں ہے کہ میرب، حاوی میں دلچسپی لے رہی تھیں۔ حتیٰ کہ عاصم نے بھی حاوی کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا تھا۔

ایک اور صارف نے بتایا کہ جب عاصم کی کینیڈا کی ٹکٹس مکمل بک ہو گئیں تو میرب نے مبارکباد تک نہیں دی، جبکہ وہ مومنہ کے ساتھ حاوی کا کانسرٹ اٹینڈ کر رہی تھیں۔

سالگرہ پر ہوا کنکشن؟

کہانی میں ایک خاص موڑ اس وقت آیا جب جنوری کو میرب علی کی سالگرہ کے موقع پر عاصم نے ایک پرائیویٹ کنسرٹ آرگنائز کیا، جس میں پرفارم کرنے والے آرٹسٹ حاوی تھے... جی ہاں، اس دن کی تصویری جھلکیاں میرب نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں، جو بعد میں سب کے لیے سوالیہ نشان بن گئیں۔

تو آخر یہ ’حاوی‘ کون ہے؟

اگر آپ ابھی تک حیران ہیں کہ یہ حاوی آخر ہے کون، تو جان لیجیے، یہ پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کے فاتح بینڈ 'اوج' کے لیڈ سنگر عبدالرحمان ساجد ہیں۔ جو اپنی منفرد آواز اور انداز کے باعث اب حاوی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ میوزک انڈسٹری میں تیزی سے ابھرتا ہوا یہ نام، اب ذاتی زندگی کی خبروں میں بھی جگہ بنا رہا ہے۔

سوشل میڈیا کی قیاس آرائیاں جاری ہیں، مگر اصل حقیقت شاید صرف تین لوگ ہی جانتے ہیں عاصم، میرب اور حاوی۔

Asim Azhar And Meerub Ali Breakup Reason

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Asim Azhar And Meerub Ali Breakup Reason and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Asim Azhar And Meerub Ali Breakup Reason to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   3304 Views   |   16 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 July 2025)

عاصم نے ہی میرب کو ملوایا تھا۔۔ کیا دونوں کا رشتہ ٹوٹنے کی وجہ ان کا مشترکہ دوست ہے؟

عاصم نے ہی میرب کو ملوایا تھا۔۔ کیا دونوں کا رشتہ ٹوٹنے کی وجہ ان کا مشترکہ دوست ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عاصم نے ہی میرب کو ملوایا تھا۔۔ کیا دونوں کا رشتہ ٹوٹنے کی وجہ ان کا مشترکہ دوست ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔