اگر آپ بھی لنڈے کے کپڑے پہنتے ہیں تو جان لیں کہ انگریز اتنے مہنگے کپڑے کیوں پھینک دیتے ہیں اور انہیں کافور سے دھونا کیوں ضروری ہے؟

پاکستان میں مقیم لوگوں کی اکثریت لنڈے بازاروں کا رُخ کرتی ہے اور وہاں سے خریدے گئے کپڑے، جوتے اور دیگر اشیاء کا استعمال کرتی ہے جس میں کوئی مزاحقہ نہیں کیونکہ مہنگائی عروج پر ہے اور ہر کوئی اتنی استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ پائیدار چیزوں کا استعمال کرسکے بہرحال ان تمام چیزوں کے حصول کے لئے لنڈے بازار کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔
لیکن کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ان لنڈے بازاروں میں موجود انگریزوں کے استعمال شدہ مہنگے کپڑے وہ کیوں پھینک دیتے ہیں؟ آخر انگریز اپنے خریدے ہوئے اتنے قیمتی کپڑے کیوں پھینک دیتے ہیں؟

وجہ:

۰ انگریز اپنے پہنے ہوئے کپڑے اس لئے پھینک دیتے ہیں کیونکہ ترقی یافتہ ممالک جیسے امریکہ، برطانیہ، سوئیڈن، آسٹریلیا وغیرہ میں نت نئے فیشن جلد از جلد متعارف ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ڈیزائن جلدی ہی پُرانے ہو جاتے ہیں تو استطاعت رکھنے والے انگریز ان کپڑوں کو ایسے اداروں کو فری میں دے دیتے ہیں جو کسی غریب کے پہننے میں کام آ جائیں یا شیلٹر ہوم میں دیتے ہیں۔ مگر کروڑوں کی تعداد میں جمع ہونے والے کپڑوں کو یہ شیلٹر ہوم انتظامیہ سیکنڈ ہینڈ اشیاء کی مارکیٹ میں بیچ دیتے ہیں جس سے وہ بھی پیسہ کماتے ہیں اور وہ لوگ جو کہ بحری جہازوں کے ذریعے ان کپڑوں اور استعمال شدہ چیزوں کو دوسرے ممالک بھیجتے ہیں وہ بھی پیسہ کماتے ہیں۔

کافور سے دھونا کیوں ضروری؟

کافور میں سوڈیئم سلفیٹ اور بلیچنگ ایجنٹس پائے جاتے ہیں جو گندگی اور جراثیم کو چیزوں سے نکالنے میں مدد دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ تمام تر میلے کپڑوں کو اس سے دھویا جاتا ہے۔ کافور میں پھٹکری شامل کرکے لنڈے کے کپڑوں کو 1 گھنٹہ بھگوئیں اور پھر ان کو پانی سے دھولیں۔

Landay Ke Kapray

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Landay Ke Kapray and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Landay Ke Kapray to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3130 Views   |   13 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

اگر آپ بھی لنڈے کے کپڑے پہنتے ہیں تو جان لیں کہ انگریز اتنے مہنگے کپڑے کیوں پھینک دیتے ہیں اور انہیں کافور سے دھونا کیوں ضروری ہے؟

اگر آپ بھی لنڈے کے کپڑے پہنتے ہیں تو جان لیں کہ انگریز اتنے مہنگے کپڑے کیوں پھینک دیتے ہیں اور انہیں کافور سے دھونا کیوں ضروری ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی لنڈے کے کپڑے پہنتے ہیں تو جان لیں کہ انگریز اتنے مہنگے کپڑے کیوں پھینک دیتے ہیں اور انہیں کافور سے دھونا کیوں ضروری ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔