Worst Foods for Diabetics

وہ 'صحت بخش غذائیں' جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ

ذیابیطس ایک ایسا مرض ہے جو دنیا بھر میں عام ہوتا جارہا ہے بلکہ وبا کی طرح پھیل رہا ہے۔
ذیابیطس میں بلڈ شوگر کی سطح بڑھ جاتی ہے اور اب تک اس مکمل علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے، تاہم طرز زندگی میں بہتری لاکر مرض کو کنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے۔
فائبر سے بھرپور غذائیں، مناسب مقدار میں پانی پینا اور میٹھی اشیاءسے گریز اس مرض کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں کو اس حوالے سے کافی احتیاط کرنا پڑتی ہے اور ان کے سامنے کسی غذا کا انتخاب آسان نہیں ہوتا۔
تاہم کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جو صحت مند تو ہے مگر وہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مثالی نہیں بلکہ ان کا استعمال نہ کرنا ہی بہتر ہوتا ہے یا کچھ مقدار ہی مناسب ہوتی ہے۔

یہاں ایسی ہی غذاﺅں کا ذکر کیا جارہا ہے جن کے حوالے سے ذیابیطس کے مریضوں کو احتیاط کرنی چاہئے۔

کشمش
طبی ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کو خشک میوہ جات کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہیں کرنا چاہئے، خاص طور پر ایسے میوہ جات جو کسی پھل کو خشک کرکے بنایا جائے، جیسے کشمش۔ ایسی حالت میں اس میں مٹھاس اور گلیسمک انڈیکس بڑھ جاتا ہے، یعنی اگر ایک کپ انگور میں 27 گرام کاربوہائیڈریٹ ہوگا تو کشمش کے ایک کپ میں یہ مقدار 115 گرام ہوجائے گی، یہی وجہ ہے کہ اسے کھانے سے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔

تربوز یا خربوزہ
طبی ماہرین کے مطابق کچھ مقدار میں تو تربوز یا خربوزہ کھایا جاسکتا ہے مگر زیادہ مقدار ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے، کیونکہ یہ پھل میٹھے زیادہ ہوتے ہیں جس سے بلڈشوگر لیول بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ تربوز میں گلیسمک انڈیکس کی شرح 72 ہوتی ہے جو کہ بہت زیادہ ہے، خربوزے میں یہ شرح 65 ہے، تو اگر یہ پھل کھائیں تو کم مقدار کو ہی ترجیح دیں۔

آلو
آلو تو پاکستان میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی ہے، جو کہ جلد کے لیے بہترین ہوتی ہے، وٹامن سی، پوٹاشیم، فائبر، بی وٹامنز، کاپر اور دیگر متعدد اجزا کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، مگر یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت زیادہ بہتر نہیں، کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹس اور گلیسمک انڈیکس کی شرح بہت زیادہ ہے جو بلڈ شوگر لیول بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

آم
آم پھلوں کا بادشاہ ہے اور اکثر اسے دیکھ کر ہاتھ روکنا مشکل ہوجاتا ہے، ذیابیطس کے مریض بھی اسے کھا سکتے ہیں مگر ڈاکٹر کا مشورہ پہلے ضرور لیں اور ایک پھانک سے زیادہ کھانے سے گریز کریں، کیونکہ اس میں موجود مٹھاس بلڈشوگر لیول کو بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے۔

چیکو
اس پھل میں مٹھاس اور گلیسمک انڈیکس کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے اور اسی لیے یہ ذیابیطس کے مریضوں کی غذا سے دور رکھنا ہی بہتر ہے۔

چکنائی والا دودھ
دودھ ویسے تو مکمل غذا ہے مگر ذیابیطس کے مریضوں کو دودھ پینے کے حوالے سے احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر چکنائی یا ملائی والے دودھ سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس میں سچورٹیڈ فیٹ کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے، چربی کی یہ قسم انسولین کی مزاحمت کو بدترین بناسکتی ہے۔

فروٹ جوسز
فروٹ جوسز کی بجائے پھلوں کو کھا لیں تو زیادہ بہتر ہے، پھل فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جبکہ جوس میں فائبر ختم ہوجاتا ہے، عام طور پر اس طرح کے جوس میں شکر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ بلڈ شوگر لیول کی سطح بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

Your food choices matter a lot when you've got diabetes. Some are better than others. Nothing is completely off-limits. Even items that you might think of as the worst foods for diabetics could be occasional treats in tiny amounts. But they won’t help you nutrition wise, and it’s easiest to manage your diabetes if you mainly stick to the “best” options. Some of the worst foods for diabetics are said to be processed grains, such as white rice or white flour, Cereals with little whole grains and lots of sugar,, White bread, French fries and Fried white-flour tortillas. Go for a variety of colors: dark greens, red or orange (think of carrots or red peppers), whites (onions) and even purple (eggplants). The 2015 U.S. guidelines recommend 2.5 cups of veggies per day.

Worst Foods For Diabetics

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Worst Foods For Diabetics and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Worst Foods For Diabetics to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By aqib shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   7856 Views   |   15 Feb 2019

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

aqib shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. aqib shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Worst Foods for Diabetics

Worst Foods for Diabetics ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Worst Foods for Diabetics سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔