کہیں آپ کے موٹاپے کی وجہ وٹامن ڈی کی کمی تو نہیں ۔۔۔ وٹامن ڈی کی کمی سے موٹاپے کا کیا تعلق ہے؟

ہمارا جسم ایک ایسی مشین ہے جس کو چلانے کے لئے مختلف وٹامنز، منرلز،پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، فیٹس ، آئرن اور مختلف غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان میں سے کسی بھی چیز کی کمی جسم میں عدم توازن پیدا کردیتی ہے۔ اور یہ عدم توازن الگ الگ بیماریوں کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ وٹامن ڈی بھی ایک ایسا ہی ضروری وٹامن ہے جو کہ اگر جسم میں کم ہو تو اس سے کئی طرح کی تکالیف جنم لیتی ہیں۔ اس کا حصول بھی بہت آسان ہیں، سورج کی شعاعوں سے آپ اس کو حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی لئے اس کو سن شائن وٹامن بھی کہا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ غذائیں بھی ایسی ہیں کہ جن سے وٹامن ڈی کا حصول ممکن ہے۔
پاکستان وہ خوش قسمت ملک ہے جہاں سورج کی روشنی کی کمی نہیں ہے ، جہاں سارا سال سورج چمکتا ہے اس کے باوجود ایک رپورٹ کے مطابق 80 فیصد پاکستانی وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں، اور ایک اور رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کے 50 فیصد لوگ اس کمی یا زیادتی کا شکار پائے گئے ہیں۔ وٹامن ڈی ہماری ہڈیوں، دماغی افعال اور قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے کے لئے انتہائی اہم وٹامن ہے۔ایک تحقیق سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ جو لوگ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں ان میں موٹاپا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لئے اگر آپ موٹے ہیں تو ضروری نہیں کہ اس کی وجہ آپ کا زیادہ کھانا پینا ہو، اس کی وجہ وٹامن ڈی کی کمی بھی ہوسکتی ہے ۔ یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس وٹامن کی کمی کی وجہ سے جسم میں زیادہ چربی کیوں بنتی ہے اور وزن کیوں بڑھتا ہے۔

کیا وٹامن ڈی کا موٹاپے سے کوئی تعلق ہے؟

کہا یہ جاتا ہے کہ زیادہ تر کیسز میں دیکھا گیا ہے کہ موٹے یا فربہ افراد میں وٹامن ڈی کی کمی پائی جاتی ہے۔ اور جب ایک تحقیق کی گئی اور اس میں ان خواتین کو وٹامن ڈی سپلیمنٹ دئیے گئے تو ان کا وزن دوسری خواتین کی نسبت تیزی سے کم ہوا۔ اسی وجہ سے یہ بھی پتا چلا کہ اگر جو لوگ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ان کو ڈائٹ اور ورزش کے ساتھ ساتھ وٹامن ڈی سپلیمنٹ کا بھی استعمال شروع کردینا چاہیے تاکہ انکو وزن کم کرنے میں آسانی ہو۔ موٹے لوگوں میں وٹامن ڈی ان کی چربی میں جمع ہوجاتا ہے، اس لئے ایسے افراد کو وٹامن دی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ تاکہ وہ بھی دوسرے افراد کی طرح فعال ہو سکیں۔ ماہرین کے خیال میں موٹے افراد کو عام لوگوں کی نسبت وٹامن ڈی کی دو سے تین گنا زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ ورنہ وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ہڈیوں کی بیماریاں جیسے ہڈیوں کا بھر بھرا پن، ہڈیوں میں مستقل درد،ان کا نرم ہونا، مرگی، دل کے امراض، دانتوں کی تکلیف،بالوں کا گرنا، پٹھوں کی اکڑن، کمزوری، جسم میں درد وغیرہ
یہ تمام تکالیف وٹامن ڈی کی کمی کے سبب بھی پیدا ہو سکتی ہیں ، اس کے علاوہ بھی ان بیماریوں کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں لیکن وٹامن ڈی کی کمی ان میں سے ایک وجہ ہے، اس لئے اگر ان میں سے کوئی بیماری یا تکلیف آپ کو محسوس ہو تو ڈاکتر سے رجوع کریں یا وٹامن ڈی کا ٹیسٹ کروائیں۔ تاکہ فوری سدباب ہو سکے۔ اور ڈاکٹرضروری سمجھیں گے تو انجیکشن یا سپلیمنٹس سے آپ کی اس کمی کو پورا کروائیں گے یا اگر خوراک یا سن باتھ سے ضروری ہوگا تو اس کا بھی مشورہ دیں گے، اس لئے اپنی کسی بھی بیماری میں خود یا گوگل سے تشخیص کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ ڈاکٹر سے تشخیص کراوئیں تاکہ مرض کا درست علاج ہو سکے۔

Vitamin D Kami Ki Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Vitamin D Kami Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vitamin D Kami Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14859 Views   |   09 Jul 2023
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کہیں آپ کے موٹاپے کی وجہ وٹامن ڈی کی کمی تو نہیں ۔۔۔ وٹامن ڈی کی کمی سے موٹاپے کا کیا تعلق ہے؟

کہیں آپ کے موٹاپے کی وجہ وٹامن ڈی کی کمی تو نہیں ۔۔۔ وٹامن ڈی کی کمی سے موٹاپے کا کیا تعلق ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کہیں آپ کے موٹاپے کی وجہ وٹامن ڈی کی کمی تو نہیں ۔۔۔ وٹامن ڈی کی کمی سے موٹاپے کا کیا تعلق ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔