خوبصورتی بھی بڑھاتا ہے اور ۔۔ 5 سستے اور بہترین پودے جو ہر گھر میں لازمی ہونے چاہیے کیونکہ یہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ آپ کو ان بیماریوں سے بھی بچائیں

ایک خوبصورت گھر اور صحت مند زندگی اسی وقت مکمل ہوتی ہے جب آپ کے گھر میں پودے موجود ہوں، جو کہ گھر کو تازہ ہوا فراہم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، ماحول کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

آج چند پودوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے، جو کہ نہ صرف گھر کے لیے فائدہ مند ہو سکتے ہیں بلکہ خوبصورتی میں بھی اضافے کا باعث بن سکتے ہیں، اور انسانی صحت اور خوبصورتی کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

ایلو ویرا:

ایلو ویرا کا شمار ان پودوں میں ہوتا ہے جو کہ انسان کو نہ صرف صحت مند رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں بلکہ جسمانی خوبصورتی میں بھی اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ قدیم زمانوں میں بھی ایلو ویرا کا استعمال عام تھا۔

ایلو ویرا میں موجود اینٹی بیکٹیرئیل، اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہے۔ ایلو ویرا کو جلے ہوئے حصے پر لگانے سے جلا ہوا حصہ بہتر کیا جا سکتا ہے، مگر ایلو ویرا کا استعمال جلے ہوئے حصے پر ادویات کے متبادل کے طور پر نہیں کیا جا سکتا ہے۔ معمولی کیسز میں جیسے کہ سن برن، ان کیسز میں ایلو ویرا کار آمد ثابت ہو سکتا ہے۔ جبکہ ایلو ویرا کا استعمال چہرے کی تازگی بڑھانے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔

پیس لیلی:

پیس لیلی گھر کی خوبصورتی کو بڑھانے میں اور تازگی کو برقرار رکھنے میں کار آمد ہو سکتا ہے۔ پیس لیلی آپ کے گھر سے ان نقصان دہ جراثیموں کو ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہیں جو کہ آپ کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ پیس لیلی نمی کی سطح کو بر قرار رکھنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔
کمرے کو مہکانے میں پیس لیلی بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔

اسنیک پلانٹ:

پتلے پتوں والے یہ عموماً گھروں میں رکھے جاتے ہیں۔ اسنیک پلانٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پودہ رات میں آکسیجن کا اخراج کرتا ہے جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو اپنے اندر لیتا ہے۔ اسنیک پلانٹ آپ کے گھر میں سے نقصان دہ فارمل ڈی ہائیڈ، بین زین کو ختم کر سکتا ہے۔ اسنیک پلانٹ الرجی کے خلاف بھی کارآمد ہو سکتا ہے جبکہ ہوا کی مقدار کو بھی بہتر کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
ایک پُر سکون نیند کے لیے اسنیک پلانٹ کا پودہ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

ڈینڈالین پلانٹ:

ڈینڈالین پودہ عموماً گھر کے باغیچے میں پایا جاتا ہے، ڈینڈالین پودہ عام پودوں کی طرح ہے مگر بیٹا کیرولین اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہے، جو کہ خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے۔ جبکہ ڈینڈالین کا پھول پولی فینولز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ اینٹی آکسیڈینٹ کی ایک اور قسم ہے۔

ڈینڈالین پودے کے پتوں کو سالاد کے طور پر استعمال کرنے سے کولیسٹرول کے خطرے میں کمی لائی جا سکتی ہے، مدافعتی نظام کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

روز میری:

روز میری آپ کے گھر کے آنگن میں دیگر پودوں کے ساتھ موجود ہو سکتا ہے، لیکن یہ پودہ آپ کے لیے کئی فوائد کا حامل ہو سکتا ہے۔ روز میری اینٹی آکسیڈنٹ اور انٹی اینگلیمیٹری کمپاؤنڈ سے مالامال ہے، جو کہ مدافعتی نظام کو بہتر کرنے میں اور خون کی روانی کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

روز میری کو آلیو آئل بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ لو دی گارڈن ویب سائٹ کے مطابق روز میری پودے سے آپ کی ذہنی دفاع میں مدد فراہم کر سکتا ہے، جبکہ یاداشت کو بہتر کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

Khubsoorti Ke Liye 5 Behtareen Poday

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Khubsoorti Ke Liye 5 Behtareen Poday and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khubsoorti Ke Liye 5 Behtareen Poday to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sohail  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5775 Views   |   19 Jul 2021
About the Author:

Sohail is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sohail is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

خوبصورتی بھی بڑھاتا ہے اور ۔۔ 5 سستے اور بہترین پودے جو ہر گھر میں لازمی ہونے چاہیے کیونکہ یہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ آپ کو ان بیماریوں سے بھی بچائیں

خوبصورتی بھی بڑھاتا ہے اور ۔۔ 5 سستے اور بہترین پودے جو ہر گھر میں لازمی ہونے چاہیے کیونکہ یہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ آپ کو ان بیماریوں سے بھی بچائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خوبصورتی بھی بڑھاتا ہے اور ۔۔ 5 سستے اور بہترین پودے جو ہر گھر میں لازمی ہونے چاہیے کیونکہ یہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ آپ کو ان بیماریوں سے بھی بچائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔