گوپی بہو کے دوست کی موت کیسے ہوئی؟ امریکا سے لاش واپس لانے کیلئے مودی سے اپیل کردی

میرے دوست کو امریکا میں جان سے مار دیا گیا، ان کی لاش بھارت واپس لائیں۔ یہ کہنا ہے بھارتی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار نبھانے والی گوپی بہو (دیوولینا بھٹاچرجی) کا جنہوں نے اپیل کی ہے۔

بھارتی اداکارہ دیوولینا بھٹاچرجی نے امریکا میں قتل ہونے والے دوست کی لاش بھارت لانے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اداکارہ دیوولینا بھٹاچرجی کا کہنا تھا کہ انکے دوست امرناتھ گھوش نامی شخص کو ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئس میں فائرنگ سے قتل کردیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے دوست اپنے خاندان میں اکیلے کمانے والے تھے، انکی والدہ تین سال پہلے چل بسی تھیں جبکہ والد انکے بچپن میں فوت ہوگئے تھے۔

دیوولینا بھٹاچرجی نے یہ بھی لکھا کہ انکے دوست کو قتل کرنے والے ملزم سے متعلق معلومات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی اسکے محرکات سامنے آئے۔

انہوں نے لکھا کہ امرناتھ گھوش کے خاندان میں کوئی نہیں ہے جو انکے لیے لڑ سکے، صرف دوست ہی ہیں جو انکے لیے لڑ سکتے ہیں۔

دیوولینا نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ امرناتھ ایک بہت اچھے ڈانسر تھے، وہاں پی ایچ ڈی کر رہے تھے، مگر وہ شام میں باہر نکلے تو کچھ افراد نے انہیں فائرنگ سے قتل کردیا۔

دیوولینا نے امریکا میں بھارتی سفارتخانے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر کو ٹیگ کرتے ہوئے اس معاملے کو دیکھنے کی درخواست کی۔

Gopi Bahu K Dost Ki Mout Kese Hui

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Gopi Bahu K Dost Ki Mout Kese Hui and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gopi Bahu K Dost Ki Mout Kese Hui to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   590 Views   |   03 Mar 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

گوپی بہو کے دوست کی موت کیسے ہوئی؟ امریکا سے لاش واپس لانے کیلئے مودی سے اپیل کردی

گوپی بہو کے دوست کی موت کیسے ہوئی؟ امریکا سے لاش واپس لانے کیلئے مودی سے اپیل کردی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گوپی بہو کے دوست کی موت کیسے ہوئی؟ امریکا سے لاش واپس لانے کیلئے مودی سے اپیل کردی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔