کینو کے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے ان سے وائٹننگ لوشن بنائیں جو آپ کی جلد کو چمکدار اور بے داغ بنائے

کینو (نارنگی) ایک ایسا پھل ہے جو قدرت کے خزانے سے مالا مال ہوتا ہے، ایک طرف جہاں اسے کھانے کے بے شمار فائدے ہیں وہیں دوسری طرف یہ نسوانی حسن میں اضافے کے بھی کام آتا ہے۔ پورا سال مارکیٹوں میں آرنج فلیور کے لاتعداد پروڈکٹس فروخت ہوتے ہیں کیونکہ یہ اسکن وائٹننگ کے طور پر بہترین سمجھا جاتا ہے۔

چونکہ مارکیٹ پروڈکٹس مہنگے ہوتے ہیں اسلیئے کافی لوگ خرید نہیں پاتے، اور کچھ خواتین کیمیکلز کی وجہ سے نہیں لیتی ہیں۔ تو آج ہم دونوں طرح کی خواتین کیلیئے لائے ہیں گھر میں کینو کا لوشن بنانے کا طریقہ، جو سردیوں کے موسم میں خشکی سے آپکی جلد کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ اسے صاف، چمکدار اور بے داغ بھی بنائے۔

کینو کا لوشن بنانے کا طریقہ

۔ سب سے پہلے کینو کو چھیل کر اس کے چھلکوں کو لمبائی میں کاٹ لیں، کینو کے تازے چھلکے لینے ہیں
۔ ان چھلکوں کو گرینڈر میں ڈالیں اور اس میں تھوڑا سا کینو کا جوس شامل کریں اور پیس لیں
۔ جوس اتنی مقدار میں لیں کہ بس وہ گرینڈ ہوجائے، زیادہ نہیں ڈالنا ہے
۔ اب بادام کا تیل لیں اور ایک بوتل میں اسے اور کینو کے مکسچر دونوں کو برابر مقدار میں ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں، لوشن تیار ہے
۔ اسے استعمال سے پہلے ہلائیں پھر لگائیں

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   15307 Views   |   24 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کینو کے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے ان سے وائٹننگ لوشن بنائیں جو آپ کی جلد کو چمکدار اور بے داغ بنائے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کینو کے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے ان سے وائٹننگ لوشن بنائیں جو آپ کی جلد کو چمکدار اور بے داغ بنائے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.