تربوز! قدرت کا خاص تحفہ، تربوز کھانے اور پینے کے علاوہ جلد کی حفاظت اور حسن کے لئے پیل آف ماسک، اسکربنگ کریم اورخاص شربت ۔ ڈاکٹر بلقیس کا رمضان گفٹ

موسم گرما کے آغاز ہی میں ہر جگہ تربوز نظر آنے لگتا ہے، تربوز کے استعمال سے صحت پر اس قدر طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں کہ اگر اس پر غور کیا جائے تو انسانی عقل دنگ رہ جائے۔ غذائی ماہرین کے مطابق گرمیوں میں زیادہ پسینہ آنے اور روزہ رکھنے کی صورت میں پانی کی کمی کا ہونا عام بات ہے اور ان مسائل کا حل تربوز کے استعمال سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ قدرت کی طرف سے ایسا انمول تحفہ ہے کہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اسی تربوز کے ان فوائد کو حاصل کرنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے ہمیں رمضان کا خصوصی گفٹ دیا اور تربوز کے پاور بوسٹر اسپیشل شربت کے علاوہ اس سے پیل آف ماسک، اسکربنگ کریم اوراسکن ٹائٹننگ کا بھی بہترین طریقہ بتادیا ۔

تربوز کے ایک کپ میں کیا کیا پایا جاتا ہے؟

کیلوریز 46 گرام
کاربس 5۔11 گرام
فائبر 6۔0 گرام
شکر 4۔9 گرام
پروٹین 9۔0 گرام
فیٹ 2۔0 گرام
وٹامن اے 5 فیصد( روزانہ کی خوراک کا)
وٹامن سی 14 فیصد(روزانہ کی خوراک کا)
پوٹاشئیم 4 فیصد ( روزانہ کی خوراک کا)
میگنیشئیم 4 فیصد (روزانہ کی خوراک کا)

تربوز کو منفرد کرنے والی 2 چیزیں کون سی ہیں؟

آرجینین

تربوز میں ایک اہم جز آرجینین پایا جاتا ہے جوکہ امینو ایسڈ کاحصہ ہے یہ دل کی صحت کے لئے بہترین ہے اس سے دل کی شریانیں اور وریدیں کھلتی ہیں اور دورانِ خون بہتر ہوتا ہے۔ یہ جلد کے لئے بھی بہت عمدہ ہے اس سے جلد میں چمک پیدا ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد کو بوٹوکس ایفیکٹس بھی دیتا ہے۔

لائیکوپین

لائیکو پین ٹماتر میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہ سیلز کو ڈیمیج ہونے سے روکتا ہے ۔ چہرے پر سرخی لاتا ہے۔ تربوز کے چھلکے سے حسن کا نکھار

٭ تربوز کا سرخ حصہ کاٹنے کے بعد نیچے کا سفید یا ہلکا گلابی مائل حصہ آپ کی جلد کی ٹائٹننگ کے لئے بہترین ٹونر ہے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اوپر کا سرخ تربوز کاٹ کر استعمال کر لیں نیچے والے سفید حصے پر کٹ لگا لیں اور اس کو اسی طرح اپنے چہرے، ہاتھوں، گردن وغیرہ پر ملیں اس کے مستقل استعمال سے آپ کی جلد تروتازہ اور جوان ہو جائے گی۔ اس میں سارے بیوٹی منرلز موجود ہیں۔

پیل آف ماسک

تربوز کا جوس نکال لیں اب اس میں چینی ملا کر پکالیں ،گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں ۔اب اس کو اپنے چہرے پر لگائیں۔ یہ پیل آف ماسک بن گیا جو آپ کی اسکن کو ایک نئی چمک دمک عطا کرے گا۔

اسکربنگ کریم

ایک امرود اور ایک قاش تربوز کاٹ کر اس کو بلینڈ کر لیں یہ آپ کی زبردست اسکربنگ کریم تیار ہو گئی ۔ اسکو چاہیں تو چھان لیں اور چاہیں تو ایسے ہی استعمال کریں ۔ چند ہی دن میں آپ کو اپنی جلد پر واضح فرق نظر آئے گا۔

پاور بوسٹر شربت

ایک کپ تربوز اور 5 سے 6 اسٹرابیری لے کر اس میں خوب ساری برف ڈال کر اس کو اچھا سا بلینڈ کر لیں آپ کا پاور بوسٹر شربت تیار ہے۔ اس کے اتنے فوائد ہیں کہ اپ سوچ نہیں سکتے۔ ایک تو تربوز صحت کا خزانہ اور پھر اسٹرابیری جو کہ آپ کو جوان رکھتی ہے، ان دونوں کو ملا کر آپ روزے کے دوران اپنی کھوئی ہوئی توانائی کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

Water Melon Face Pack

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Water Melon Face Pack and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Water Melon Face Pack to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4421 Views   |   15 Apr 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

تربوز! قدرت کا خاص تحفہ، تربوز کھانے اور پینے کے علاوہ جلد کی حفاظت اور حسن کے لئے پیل آف ماسک، اسکربنگ کریم اورخاص شربت ۔ ڈاکٹر بلقیس کا رمضان گفٹ

تربوز! قدرت کا خاص تحفہ، تربوز کھانے اور پینے کے علاوہ جلد کی حفاظت اور حسن کے لئے پیل آف ماسک، اسکربنگ کریم اورخاص شربت ۔ ڈاکٹر بلقیس کا رمضان گفٹ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تربوز! قدرت کا خاص تحفہ، تربوز کھانے اور پینے کے علاوہ جلد کی حفاظت اور حسن کے لئے پیل آف ماسک، اسکربنگ کریم اورخاص شربت ۔ ڈاکٹر بلقیس کا رمضان گفٹ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔