ہاضمہ کی خرابی سے جڑے امراض کے لئے فلفل دراز کے ایسے فائدے جان کر آپ بھی استعمال کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے

فلفل دراز ایک ایساپھل، جڑی بوٹی یا مصالحہ ہے جو صدیوں سے کھانوں کے ذائقہ بڑھانے سے لے کر کئی امراض میں بطور دوا استعمال کیا جارہا ہے اس کا مزاج گرم اور خشک ہو تا ہے فلفل کو مگھااور پپلی جبکہ انگریزی میں اسے لونگ پیپر کہا جاتا ہے۔اس کا ذائقہ کالی مرچ اور دار چینی سے ملتا جلتا ہوتا ہے، اسے مختلف پکوان میں گرم مصالحہ کی طرح شامل کیا جاتا ہے۔یہ نظام تنفس اور پیٹ سے جڑے امراض کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔اس میں پروٹین،کاربوہائیڈریٹ،چینی، فائبر اور چکنائی پائی جا تی ہے۔جانتے ہیں یہ کس طرح جسمانی بیماریوں سے آپ کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

خون کو صاف کرتا ہے۔اور جسم سے فاسد مادو ں کا خارج کرتا ہے۔ اور خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ اس میں نظام انہضام کو بہتر کرنے کی بھر پور صلاحیت پائی جاتی ہے۔گیس اور بد ہضمی کو دور کر کے پیٹ کو آرام دیتا ہے۔

پھیپڑوں کو صحت مند رکھتا ہے۔کھانسی اور دمہ میں اس کا ستعمال کسی نعمت سے کم نہیں۔سانس کے انفیکشن میں مفید ثابت ہوتا ہے۔بخار کو کم کرتا ہے۔

جلد کے امراض کا علاج کرتا ہے۔رنگت نکھارتا ہے۔

بواسیر کے لئے اکسیر ہے۔

ماہواری کی بے قاعدگی کو درست کرتا ہے۔

اعصابی نظام کو تقویت بخشتا ہے،اضطراب،خوف اور فکر جیسے کیفیت سے نجات دیتا ہے۔یاداشت اور عقل کو بڑھاتاہے۔

جوڑوں کے درد میں مفید ہے، خاص طور پر گٹھیا میں اس کا استعمال فائدہ دیتا ہے۔

یہ جلد کو بہتر بنانے اور موسمی اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔

اس کا باقاعدہ استعمال ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے مفید ہے یہ خون میں گلوکوز کی سطح کو اعتدال میں رکھتا ہے۔اور انسولین کو بڑھاتا ہے۔

یہ کئی طرح کے بیکٹیریل سے ہو نے والے انفیکشن کی روتھام کرتا ہے،دانت کے درد میں کمی لاتا ہے۔

یہ ایک شفا بخش جڑی بوٹی ہے جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہو تی ہے۔

استعمال:

اسے کسی بھی کھانے کے ساتھ شامل کیا جا سکتا ہے،کھانسی اور گلے کے امراض کے لئے اسے شہد میں ملا کر استعمال کریں۔

نوٹ:اسے طویل عرصے تک استعمال کرنے سے گریز کریں کیو نکہ اس کا مزاج گرم ہے اس طرح یہ نقصان کا باعث بنے گا۔اور اسے کسی بھی کاکھانے کے ساتھ ایک گرام سے زیادہ ہر گز استعمال نہ کریں۔کسی بھی بیماری کی صورت میں اس کے استعمال سے قبل اپنے معالج سے ضرور رابطہ کریں۔

Filfil Daraz Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Filfil Daraz Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Filfil Daraz Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shaista  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2555 Views   |   10 Mar 2023
About the Author:

Shaista is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shaista is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ہاضمہ کی خرابی سے جڑے امراض کے لئے فلفل دراز کے ایسے فائدے جان کر آپ بھی استعمال کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے

ہاضمہ کی خرابی سے جڑے امراض کے لئے فلفل دراز کے ایسے فائدے جان کر آپ بھی استعمال کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہاضمہ کی خرابی سے جڑے امراض کے لئے فلفل دراز کے ایسے فائدے جان کر آپ بھی استعمال کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔