گھریلو علاج میں کئی قسم کی جڑی بوٹیاں استعمال کی جاتی ہیں جو بہت ہی نایاب اور فائدے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتیں ہم بات کر رہے ہیں مکو کے بارے میں، مکو کو زیادہ تر ادوایت میں استعمال کیا جاتا ہے یہ سبزی کم اور بوٹی زیادہ ہے، یہ خودرو ہوتی ہے، اسے اکثر لوگ بطور ترکاری بھی استعمال کرتے ہیں اور اکثر اس کا پانی پیتے ہیں مگر مکو زیادہ تر ادویات میں ہی استعمال کی جاتی ہے۔
• مکو کی غذائیت اور تاثیر
کچے مکو کا ذائقہ تلخ لیکن پکے ہوئے مکو کا ذائقہ کا شیریں ہوتا ہے، مکو قدرتی اجزاء سے لیس ہوتا ہے اس میں وٹامن اے، ای، اور سی کے علاوہ نمکیات، کیلشیم، فاسفورس اور وافر مقدار میں فولاد شامل ہوتے ہیں۔
مکو کا مزاج سرد اور خشک ہوتا ہے، عام طور پر مکو برسات کے موسم میں اُگتا ہے، اس کا پانی بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے حیرت انگیز فوائد سے لوگ کئی قسم کے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرتے ہیں۔
• مکو کے فوائد
مکو کے فوائد اس قدر حیرت انگیز ہیں کہ اگر سب لوگ اس کے فوائد سے واقف ہو جائیں تو کبھی اس کا استعمال نہ چھوڑیں آج ہم آپ کو مکو کے چند حیرت انگیز فوائد بتائیں گے تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔
• سوزش اور ورم دور کرنے کے لئے مفید
مکو کا پانی استعمال کرنے سے جسم میں کی اندرونی بیرونی ہر قسم کی سوجن سے نجات ملتی ہے، جگر کے ورم، معدے کے ورم میں مکو کے پتوں کا پانی اُبال کر انہیں چھان کر یہ پانی پلانا بہت حیرت انگیز نتائج دے سکتا ہے۔
• پیشاب آور
یہ بوٹی پیشاب آور ہے جبکہ حرارت اور پیاس کو تسکین دیتی ہے اور یو آئی ٹی میں اس کا استعمال بےحد مفید ہے۔
• رحم کا ورم دور کرے
اس کے استعمال سے عورت کی رحم میں موجود ورم بھی ختم کیا جا سکتا ہے اور زچگی کے مسائل بھی دور ہوتے ہیں اس کے لئے اس کے پتوں کے نیم گرم پانی میں کپڑا بھگو کر پیٹ کے نچلے حصے پر لگائیں اور مکو کا پانی بھی عورت کو پلائیں۔
• پیٹ کے کیڑے دور کرنے کے لئے مفید
پیٹ کے کیڑے دور کرنے کے لئے مکو کا پانی بہت مفید ہے، جگر اور احشا کے ورم میں آبِ مکو سبز، آبِ کاسنی سبز ملا کر پلایا جاتا ہے، مکو کی جڑ کا جوشاندہ اگر گُڑ ملا کر استعمال کیا جائے تو نیند لاتا ہے اس کے استعمال سے بےچینی اور نیند کی کمی پوری ہوتی ہے۔
• مکو کی ترکاری
اسے صرف بیماری کی حالت میں ہی استعمال کیا جائے اور پکاتے وقت گھی، گرم مصالحہ ادرک وغیرہ ڈال کر پکائیں اور مناسب حد تک کھائیں۔
• وزن کم کرنے کے لئے بہترین
مکو کے پانی کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ یہ پانی پینے سے جہاں جسم کے اندرونی اور بیرونی اعضاء کا ورم اور سوجن اُترتی ہے وہیں وزن بھی کم ہوتا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Makoh Dana Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Makoh Dana Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.