سبز مرچ میں چھپے صحت کے انوکھے راز

یوں تو سبز مرچ دیکھنے میں بڑی بھلی اور خوبصورت نظر آتی ہے لیکن کھانے سے پتا چلتا ہے کہ اس کا ذائقہ کتنا تیز ہے ۔لیکن ایک بات ہے کہ اگر اس کا استعمال کھانوں میں نہ کیا جائے تو ہمارے کھانے بھی مزیدار نہ ہوں۔


سبز مرچ ہر قسم کے کھانوں میں استعمال کی جا سکتی ہے چاہے دال،حلیم ،سبزی اور گوشت ہو۔یہ ایک پسندیدہ سبزی ہے۔اور اس سبزی میں وٹامن سی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔وٹامن سی ہماری جلد کے لئے بہت مفید ہے اس سے ہماری جلد ترو تازہ رہتی ہے۔

ایسے خواتین و حضرات جن کی جلد کو کسی وجہ سے نقصان پہنچ چکا ہے وہ اپنی خوراک میں ایسے پھل اور سبزیاں استعمال کریں جن میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہو سبز مرچ بھی ایسی ہی ایک سبزی ہے جس میں وٹامن سی کی مقدار موجود ہے۔

سبز مرچ میں وٹامن A بھی پایا جاتا ہے جو ہماری بینائی کے لئے بہترین ٹانک ہے ایسے خواتین حضرات جن کی نظر کمزور ہو انھیں ایسی سبزیاں اور پھل استعمال کرنی چاہئیں جن میں وٹامن A کی مقدار زیادہ ہو۔

اس کے علاہ سبز مرچ میں B6، کاپر، پوٹاشیم، آئرن، کاربوہائیدریٹ اور پروٹین بھی پائی جاتی ہے۔سبز مرچ میں پائے جانے والے تمام اجزاء ہماری صحت کی ضمانت ہیں۔ اس لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اس سبزی میں پائے جانے والے اجزاء سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اسے اپنے روزمرہ کے کھانوں میں استعمال کریں۔

سبز مرچ انسانی جسم میں مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔ اگر اسے سلاد کے طور پر استعمال میں لایا جائے تو یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔ سبز مرچوں کو کبھی بھی ہاتھ میں پکڑ کر نہ کاٹیں بلکہ ماربل یا لکڑی کے تختے پر رکھ کاٹی جائیں اس طرح خصوصاً خواتین جلن سے بچ سکتی ہیں۔

ایک دلچسپ بات اور کہ ہری مرچ کے کھانے سے آپ کا موڈ خوشگوار رہتا ہے۔اس میں موجود Endorphin ایک ہارمونز ہے جو آپ کے دماغ تک جاتا ہے اس کی وجہ سے ہی آپ کا موڈ اچھا رہتا ہے۔

سبز مرچ کے دیگر قیمتی فوائد:

٭پھیپھڑوں کے کینسر میں سبز مرچ کا استعمال مفید رہتا ہے۔
٭ سبز مرچ ہماری ہڈیوں کو مظبوط اور توانا بناتی ہے۔
٭ سبز مرچ کے استعمال کرنے والوں میں بڑھتی عمر کے اثرات دیر سے ظاہر ہوتے ہیں۔
٭ چہرے سے جھریوں کا خاتمہ کرتی ہے۔
٭ سبز مرچ کے استعمال سے قبض کا مرض نہیں ہوتا۔
٭ سبز مرچ کو کھانسی میں کھانا مفید ہوتا ہے۔
٭ سبز مرچ افعال معدہ کو درست رکھتی ہیں۔
٭ سبز مرچ کا استعمال ہیضہ ہو جانے کی صورت میں کیا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔
٭ سبز مرچ کا استعمال آنکھوں اور بینائی کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭ سبز مرچ ہماری جلد کے لئے بھی مفید ہے۔
٭سبز مرچ شراب نوشی سے ہونے والے برے اثرات کا خاتمہ کرتی ہے۔
٭ سبز مرچ ہمیں کھانا ہضم کرنے میں ہماری مددگار ہے۔
٭ سبز مرچ ہمارے جسم سے فالتو چربی کم کر دیتی ہے جس سے ہمارے وزن میں کمی ہوتی ہے۔
٭ سبز مرچ کے استعمال سے ہمارے جسم میں موجود ٹشو بہتر طور پر کام کرتے ہیں۔
٭سبز مرچ سردی کے موسم میں ٹھنڈک سے بچاتی ہے۔
٭سبز مرچ قلب میں تحریک پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔

Sabz Mirch Ke Faidy

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sabz Mirch Ke Faidy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sabz Mirch Ke Faidy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shoaib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2497 Views   |   10 Nov 2021
About the Author:

Shoaib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shoaib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سبز مرچ میں چھپے صحت کے انوکھے راز

سبز مرچ میں چھپے صحت کے انوکھے راز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سبز مرچ میں چھپے صحت کے انوکھے راز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔