Health Care Tricks in Urdu
ہمارا جسم کسی عجوبے سے کم نہیں جس کے متعدد افعال پراسرار انداز سے کام کرتے ہیں اور صحت کے لیے فائدہ مند بھی ثابت ہوتے ہیں۔
آج درج ذیل میں کچھ ایسی ٹرکٹس بتائی جا رہی ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنی صحت میں بہتری محسوس کریں گے ۔
اعصاب کو پرسکون کریں
اگلی بار کسی بڑے کام سے پہلے جیسے تقریر یا انٹرویو وغیرہ سے پہلے نروس ہورہے ہوں تو یہ آسان ٹرک آزما کر دیکھیں، اپنے انگوٹھے پر سانس کو چھوڑیں، یہ حیران کن تو لگ سکتا ہے مگر اس سے سانس ریگولیٹ ہوتی ہے اور اعصاب پر کنٹرول ملتا ہے، جس سے دل کی دھڑکن سست اور نروس ہونے کے احساس سے نجات مل جاتی ہے۔
آدھے سر کے درد سے نجات
ادویات کھانے کے باوجود اکثر آدھے سر کے درد کا شکار رہتے ہیں، تو جسم کے پریشر پوائنٹس کو دبانا اس بدترین سردرد سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر ایک ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان جگہ کو دو منٹ تک دبا کر رکھا جائے، جس کے دوران انگلیوں کو نرمی سے گول گھمائیں، اس سے سر اور گردن کی جانب سے خون کی گردش بڑھتی ہے۔
سیکنڈوں میں دانتوں کے درد سے نجات
دانت میں تکلیف اکثر ذہن کو سن کردینے اور انتہائی اذیت ناک تجربہ ثابت ہوتا ہے۔ اگرلی بار جب یہ درد آپ کو شکار کرے تو ایک آئس کیوب کو اپنے ہاتھ کی پشت پر رکھیں اور اسے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیانی حصے پر رگڑیں۔ سننے میں تو عجیب لگے گا مگر یہ جگہ اعصابی گزر گاہوں سے بھری ہے جو کہ ہاتھ اور چہرے سے درد کے سگنل دماغ کی جانب بھیجتی ہے، اس کا درجہ حرارت کم کرنے سے درد کا سگنل بلاک ہوجائے گا اور عارضی ریلیف مل جائے گا۔
گلے کی خراش میں ریلیف
گلے کی خراش پر قابو پانے کا راز درحقیقت کان میں چھپا ہوتا ہے، جی ہاں واقعی، اگر گلے میں خراش ہو تو تو کان کو کھینچیں یا اس میں انگلی ڈال کر پھیریں، جب کان کے اعصاب میں تحرک پیدا ہوتا ہے تو گلے میں ایک ریفلیکس پیدا کرتے ہیں جس سے مسلز سکڑتے ہیں اور خراش سے ریلیف ملتا ہے۔
ناک کھولنا
اگر ناک بند ہوگئی ہے اور سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے تو زبان کو اوپر کی جگہ منہ کی چھت پر دبائیں، جس کے بعد بھنوﺅں کے درمیان کی جگہ کو ایک انگلی سے دبائیں، اس سے وہ ہڈی جو ناک کی گزرگاہ سے گزرتی ہے، آگے پیچھے ہوتی ہے، یہ عمل بیس سیکنڈ تک کرنے سے ناک کھل جائے گی۔
Find some amazing health care tips and tricks and solve many of your health problems quickly.
As we know, human body is like a marvel of ALLAH SWT. It's functions work mysteriously and no doubt amazingly. Studying about human body parts and functions opens new doors of wonders and knowledge.
Here are some amazing health tricks in Urdu. These tips and tricks would greatly help you in fixing many of your health problems.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Health Care Tricks and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Health Care Tricks to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Najeeb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Najeeb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
Amazing Tricks For Healthcare
Amazing Tricks For Healthcare ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Amazing Tricks For Healthcare سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔