پرانے دور میں جس کے بال سفید ہونے لگتے تھے اسے مہندی سے بال رنگنے کا مشورہ دیا جاتا تھا لیکن اب یہ وہ دور تو ہے نہیں۔ جدید زمانے میں مہندی سے رنگے لال بال زیادہ پسند نہیں کیے جاتے جبکہ کیمیکل زدہ ڈائی لگانے سے بال خراب ہوجاتے ہیں اس لئے آج ہم آپ کو چند ٹرینڈنگ رنگوں کے بغیر کیمیکل والے گھریلو ڈائی بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔
برگنڈی کلر
آج کل برگنڈی کلر بہت فیشن میں ہے۔ اس رنگ سے بغیر کیمیکل کے بالوں کو رنگنا چاہتے ہیں تو ناریل یا پھر زیتون کا تیل لیں اس میں چقندر کا رس ملائیں اور بالوں پر لگا کر سر پر تھیلی باندھ لیں۔ اس آمیزے کو سر پر ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں اور پھر سرکے ملے پانی سے سر دھو لیں۔
اگر آپ کو دیرپا رنگ چاہیے تو گھلی ہوئی مہندی میں ایک لیموں کا رس نچوڑیں اور چقندر کو ابال کر اس کا پانی بنالیں۔ وہ پانی مہندی میں مکس کر کے سر پر لگائیں اور 1 یک گھنٹے بعد سر دھو لیں۔
ڈارک براؤن
ایک کپ ڈارک کافی بنائیں اور اس میں 2 کھانے کے چمچ پسے ہوئے کافی کے دانے ملا کر نہانے کے بعد سر پر کنڈیشنر کی جگہ لگائیں اور ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں۔ بال گہرے چاکلیٹی ہوجائیں گے۔
سرخ رنگ
اگر آپ کو بالوں پر کھلتا ہوا سرخ رنگ پسند ہے تو ایک گاجر کا رس زیتون یا ناریل کے تیل میں ملا کر سر پر لگائیں اور ایک گھنٹے بعد سرکے ملے پانی سے سر دھو لیں۔
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.